یوگی حکومت بس کچھ دنوں کی مہمان:اکھلیش

اتر پردیش میں کمزوروں پر حکومت کے مظالم میں مستقل اضافہ ہورہا ہےاوردلتوں پر مظالم کی ساری حدیں پار ہوچکی ہیں۔

فائل تصویرسوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ 
فائل تصویرسوشل میڈیا بشکریہ نیشنل ہیرالڈ
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے کل برسراقتدار بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے اب صرف گنتی کے دن باقی ہیں۔

مسٹر یادو نے جاری اپنے بیان میں بی جے پی کے لئے سخت لہجہ استعمال کرتے ہوئےبی جے پی کو ' جہاں دہشت گرد بی جے پی قرار دیا تو وہیں یہ بھی دعوی کیا کہ بی جے پی حکومت میں عوام پوری طرح سے پریشان ہیں۔ کمزوروں پر بی جے پی حکومت کی دہشت گردی اتنی بڑھ گئی ہے کہ عوام اسمبلی کے سامنے خودسوزی کرنے پر مجبور ہیں۔ریاست کی ترقی پر اک دم سے بریک لگا ہوا ہے۔ عوام مہنگائی، بیکاری،لوٹ،قتل،اغوا سے خائف ہیں۔یہ کافی مایوس کن ہے کہ خواتین اور بچیوں کو آئے دن چھیڑ چھاڑ اور عصمت دری کے واقعات کا سامنا ہے'۔


سابق وزیر اعلی نے دعوی کیا کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مان لیا ہے کہ ریاست میں ان کی حکومت کے اب بس گنتی کے دن رہ گئے ہیں۔ ہر محاذ پر ناکامی کے ناطے وہ آنے والے انتخابات میں ٹکٹ نہیں پائیں گے اس لئے ان دنوں وہ بہار کے انتخابی تشہیر میں شرکت کررہے ہیں۔نہ وہ یہاں رہیں گے اور نہ ہی عوام کی چیخ وپکار سنیں گے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ اضلاع میں کہیں بھی سنوائی نہ ہونے، انصاف نہ ملنے سے پریشان لوگوں کو خودکشی کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ملتا۔کمزوروں پر حکومت کے مظالم کا اضافہ ہورہا ہے۔دلتوں پر مظالم کی ساری حدیں پار ہوچکی ہیں۔انہوں نے کہا حقیقت میں بی جے پی قیادت کے پاس کوئی اسکیم نہ ہونے کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔