رام مندر تعمیر: صرف 32 سیکنڈ رہے گا ’شبھ مہورت‘، پی ایم مودی کو رکھنا پڑے گا وقت کا خیال

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے مقصد سے سنگ بنیاد کے لیے ‘شبھ مہورت’ یعنی مبارک وقت محض 32 سیکنڈ کا ہے۔ پی ایم مودی کو ان 32 سیکنڈ کے اندر ہی بنیاد کا پتھر رکھنا ہوگا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

تنویر

ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھے جانے کی تیاریاں تقریباً مکمل ہو چکی ہیں۔ 3 اگست سے کچھ ضروری رسمیں بھی پوری کی جانے لگی ہیں اور 5 اگست کو بھومی پوجن طے شدہ پروگرام کے مطابق ہونا ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ سنگ بنیاد کے لیے 'شبھ مہورت' یعنی مبارک وقت محض 32 سیکنڈ کا ہے۔ پی ایم مودی کو ان 32 سیکنڈ کے اندر ہی بنیاد کا پتھر رکھنا ہوگا۔ گویا کہ پی ایم مودی کو وقت کی پابندی کرنی ہوگی اور 32 سیکنڈ کا جو مبارک وقت ہے، اسی کے درمیان سنگ بنیاد رکھنا ہوگا۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق بدھ کے روز دوپہر 12 بج کر 44 منٹ 8 سیکنڈ سے لے کر 12 بج کر 44 منٹ 40 سیکنڈ کے درمیان سنگ بنیاد کے لیے شبھ مہورت ہے۔ اسی مہورت کے درمیان پی ایم مودی چاندی کی اینٹ سے رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس کے لیے سبھی طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور چاندی کا اینٹ بھی بالکل تیار ہے۔


قابل ذکر ہے کہ بھومی پوجن کے اصل پروگرام کی شروعات 5 اگست کو ہوگی، لیکن بھومی پوجن کے لیے مذہبی پوجا اور دوسری رسمیں پیر کے روز سے ہی شروع ہو گئی ہیں۔ گوری گنیش پوجا کے ساتھ بھومی پوجن کا جو عمل ایودھیا میں شروع ہوا ہے وہ منگل کو رامارچا پوجا کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے 5 اگست کو مختلف رسموں کو پورا کرتے ہوئے بھومی پوجن کے ساتھ اختتام پائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔