راہل گاندھی دور کی باقائدہ شروعات
کاغذات داخل کرنے کے موقع پر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی، کمل ناتھ، نرائن سوامی وغیرہ موجود تھے۔
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے ذریعہ کانگریس صدر کے عہدے کے لئےکاغذات نامزدگی داخل کرنے کے ساتھ ہی کانگریس میں راہل دور کی باقائدہ شروعات ہو گئی ہے۔ ان کے کاغذات پر کانگریس صدر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے دستخط کئے ۔ ابھی تک کے جو اشارے ہیں اس سے تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ راہل گاندھی کے خلاف کوئی اور امیدوار اپنے کاغذات داخل نہیں کرے گا۔ واضح رہے سونیا گاندھی گزشتہ 19سال سے کانگریس کی صدر ہیں۔
کاغذات داخل کرنے کے موقع پر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل، دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت، آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی، کمل ناتھ، نرائن سوامی وغیرہ موجود تھے۔
اس سے قبل راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ’’راہل گاندھی ایک اچھے صدر ثابت ہوں گے اور ان کی قیادت میں کانگریس ترقی کرے گی کیونکہ وہ ملک اور پارٹی کے لئے پوری طرح وقف ہیں‘‘۔ پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اس موقع پر راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’میں راہل کو اس وقت سے جانتا ہوں جب وہ ایک چھوٹے بچے تھے اور مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ ان میں کچھ بڑا کر نے کی صلاحیت ہے اور اب حال ہی میں اپنی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بڑی صلاحیتوں کے مالک ہیں۔‘‘
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمال کریں۔ ساتھ ہیہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔