صابن، سینیٹائزر ،ماسک،دستانے جی ایس ٹی فری ہوں:راہل

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ بیماری اور غربت سے دوچار عوام سے سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر جی ایس ٹی وصول کرنا غلط ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کورونا کا قہر جاری ہے اور اس وبا سے لڑائی میں جہاں سماجی دوری بنانا بہت اہم ہے وہیں صابن ، سینیٹائزر، ماسک اور دستانے بھی اتنے ہی اہم ہیں۔ ان کا استعمال گھر کے اندر اور گھر کے باہر دونوں جگہ ہونا ہے اور جو بڑی تعداد میں چاہئے ۔کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے غریبوں کے مفاد میں سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)ختم کرنے کاحکومت سے مطالبہ کیا۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’کووڈ-19 کے مشکل وقت میں ہم مسلسل حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اس وبا کے علاج سے متعلق سبھی چھوٹے بڑے آلات جی ایس ٹی سے آزاد کئے جائیں۔بیماری اور غربت سے دوچار عوام سے سینیٹائزر،صابن،ماسک اور دستانے وغیرہ پر جی ایس ٹی وصول کرنا غلط ہے۔جی ایس ٹی فری کورونا کے مطالبے پرہم قائم رہیں گے۔


اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے ایک فہرست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت سینیٹائزر پر 18فیصد،ماسک پر5فیصد،لکوڈ ہینڈواش پر18،جانچ کٹ پرِ5اورخون جانچ اسٹرپ پر12فیصد جی ایس ٹی وصول کررہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔