بند کرو کھوکھلے بھاشن، خالی کرو سنگھاسن: راہل



تصویر ٹوئٹر
تصویر ٹوئٹر
user

قومی آواز بیورو

گجرات اور ہماچل پردیش میں انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی برسراقتدار بی جے پی پر نشانہ لگانے کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی۔ کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک طرف جہاں انتخابی ریلیوں کے دوران بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی پر مسلسل حملے کر رہے ہیں وہی دوسری طرف ٹوئٹر کو بھی انہوں نے ہتھیار بنایا ہوا ہے۔ راہل نے اس بار بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حوالے سے بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔

راہل گاندھی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے مہنگائی پر مرکزی حکومت پر نشانہ لگایا گیا ہے ۔ راہل گاندھی نے ایک ویب سائٹ کی خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ گیس، راشن سب مہنگا ہو گیا ہے ، اب کھوکھلے بھاشن (تقریریں) بند ہونے چاہئیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ یا تو حکومت عوام کو کام (روزگار) دے ، نہیں تو سنگھاسن (اقتدار )چھوڑ دے۔ راہل نے یہ سب’ تک بندی‘ کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں لکھا ہے اسی لئے اس کا ٹوئٹر پر اثر بھی زیادہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے راہل گاندھی یکے بعد دیگرےٹوئٹ کرکے بی جے پی حکومت کو گھیر رہے ہیں۔ سنیچر کے روز راہل گاندھی نے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کے بیٹے پر طنز کیا تھا۔ راہل نے اس ٹوئٹ کے ساتھ ’نوجیون ‘ پر شائع خبر بھی شیئر کی تھی جس میں شوریہ ڈووال کی کمپنی کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے۔

قبل ازیں راہل گاندھی نے ایک ویب سائٹ کی خبر کی بنیاد پر بی جے پی کے صدر امت شا ہ کو بھی گھیرا تھا۔ راہل گاندھی نے اس مدے پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنزیہ ٹوئٹ میں کہا ’مودی جی جے شاہ-زادہ کھا گیا۔ آپ چوکیدار تھے یا بھاگیدار؟ کچھ تو بولئے‘۔

اسی معاملہ پر کانگریس کے نائب صدر نے اتوار کو بھی ٹوئٹ کیا تھا اور لکھا تھا، ’ آخر کار ہمیں نوٹ بندی کا اکلوتا مستفیض مل گیا۔ یہ آر بی آئی، غریب یا کسان نہیں ہے۔ یہ نوٹ بندی کے شاہ -ان-شاہ ہیں۔ جے امت۔‘‘

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔