راہل کا ’شاہ -زادہ‘ کے بعد ’شوریہ گاتھا‘ پر نشانہ

راہل کا ’شاہ -زادہ‘ کے بعد ’شوریہ گاتھا‘ پر نشانہ
user

قومی آواز بیورو

امت شاہ کے بیٹےجئے شاہ کی کمپنی کے بے تحاشہ منافع کا معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں ہوا ہے کہ اب اجیت ڈووال کے بیٹے شوریہ کی کمپنی پر سوال اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ راہل گاندھی نے جئے شاہ کو مسلسل ’شاہ-زادہ‘ کہہ کر امت شاہ پر نشانہ لگایا تھا اب انہوں نے شوریہ کے معاملہ پر بھی اپنے طریقہ سے نشانہ لگایا ہے۔ ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ’قومی آواز ‘کے ساتھی ادارے ’نوجیون ‘کی اس خبر کو بھی شیئر کیا ہے جس میں اجیت ڈووال کے بیٹے کے حوالے سے حیران کن انکشاف کئے گئے ہیں۔ خبر کے مطابق این ایس اے ڈووال کے بیٹے شوریہ ڈووال کی تنظیم ’انڈیا فاؤنڈیشن ‘ میں مودی حکومت کے وزراء کے شامل ہونے اور فاؤنڈیشن کو ملکی و غیر ملکی کمپنیوں سے منافع پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے، ’’ شاہ-زادہ کی زبردست کامیابی کے بعد بی جے پی کی نئی پیشکش – اجیت شوریہ گاتھا(داستان)‘‘۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔