اہم خبر: پاکستان کے معروف مذہبی رَہنما تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2 محافظ ہلاک
موٹر سائیکل سوار نامعلوم بدمعاشوں نے مولانا مفتی تقی عثمانی کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ان کے دو محافظوں کی موت ہوگئی۔
پاکستان: مذہبی رہنما تقی عثمانی پر قاتلانہ حملہ، 2 محافظ ہلاک
کراچی: پاکستان میں کراچی کے نیپا چورنگی علاقہ میں جمعہ کو مذہبی رہنما مولانا مفتی تقی عثمانی پر نامعلوم مسلح افراد نے قاتلانہ حملہ کیا لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہو سکا۔ موٹر سائیکل سوار نامعلوم بدمعاشوں نے مولانا مفتی کی گاڑی کو نشانہ بنا کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں ان کے دو محافظوں کی موت ہوگئی۔ ایک محافظ سندھ پولس کا افسر تھا جبکہ دوسرا نجی کمپنی کا گارڈ تھا۔
پاکستانی میڈیا نے مذہبی رہنما کےحوالہ سے بتایاکہ حملہ کےوقت وہ بیوی اور دوپوتوں کےساتھ جارہے تھے تبھی موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جو انکی سکیورٹی گاڑی پر لگی اور انکے دومحافظوں کی موت ہوگئی ۔اس حملہ میں کوئی زخمی نہیں ہواہے۔ گورنر نے جیو ٹی وی کو بتایا کہ مولانا مفتی کو کافی عرصہ سے دھمکیاں ملک رہی تھیں۔ سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتارکرنے کے احکامات دیے ہیں۔ پولس کے ایک سینئرافسر نے بتایاکہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
مودی حکومت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی عائد کی
یٰسین ملک کی قیادت والی جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر مودی حکومت نے جمعہ کے روز انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد کر دی۔ ایک خبر رساں ایجنسی کے افسر نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کو فروغ دینے کی پاداش میں اس تنظیم پر پابندی لگائی گئی ہے۔ افسر نے کہا کہ تنظیم کو غیر قانونی سرگرمی (روک تھام) ایکٹ کے مختلف ضابطوں کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے سربراہ یٰسین ملک اس وقت جموں کی کوٹ بلول جیل میں بند ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی یہ دوسری تنظیم ہے جس پر اس مہینے پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل مرکزی حکومت کے ذریعہ جماعت اسلامی جموں و کشمیر پرپاندی عائد کی گئی تھی۔
چنڈی گڑھ-ڈبرو گڑھ ایکسپریس کے انجن میں آتشزدگی، دو مسافر ہلاک
سلی گوڑی: سلی گوڑی کے چھتراہاٹ اسٹیشن پر چنڈی گڑھ۔دبروگڑھ ایکسپریس کے انجن میں اچانک آگ لگ گئی جس کی وجہ سے ٹرین کے مسافروں خوف و ہراس پھیل گیا اور ٹرین سے کودنے سے دو مسافروں کی موت ہوگئی ہے۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق چار فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھترا ہاٹ ریلوے اسٹیشن سے آج صبح گاڑی کھولنے کے فوری بعد انجن سے دھواں نکلنے لگا اور اس کے بعد آگ ٹرین ڈبے تک پہنچ تک گئی۔ اس کے بعد ہی مسافر جان بچانے کیلئے ٹرین سے کودنے لگے۔ جس میں دو مسافروں کی موت ہوگلی ہے۔نیو جلپائی کوڑی ریلوے اسٹیشن سے ریلیف ٹرین اے ڈی آر ایم کو روانہ کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا کو قتل کی دھمکیاں!
ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے جس کی پولس چھان بین کر رہی ہے۔یہ اطلاع نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے دی ہے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر اس سرخی کے ساتھ ایک بندوق کی تصویر بھیجی گئی ہے کہ اب' آپ کی باری ہے'۔
پولس کے مطابق یہ دھمکی آمیز پوسٹ 48 گھنٹے تک سوشل میڈیا پر موجود رہا ۔مختلف لوگوں کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعددھمکی دینے والے شخص کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا۔
ایک دوسرے پوسٹ میں جیسنڈ آرڈرن اور نیوزی لینڈ پولس کو مخاطب کرتے ہوئے پوسٹ کی گئی دیگر تصویر میں 'اگلی باری آپ کی' لکھا ہوا تھا۔ معطل کردہ اکاؤنٹ پر اسلام مخالف مواد اور نفرت انگیز سفید فام تقاریر موجود تھیں۔
پولیس کی ایک خاتون ترجمان نے ہیرالڈ کو بتایا کہ پولس کو ٹوئٹر پر سامنے آنے والے تبصروں کا علم ہے اور چھان بین کی جارہی ہے۔ ایک ٹوئٹر ترجمان نے کہا کہ چھان بین میں پولس کے ساتھ تعاون کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو کرائسٹ چرچ کی دومسجدوں میں دہشت گرد انہ حملے میں 50 لوگ مارے گئے تھے۔
(یو این آئی)
پلوامہ حملے کی سازش میں ملوث جیش محمد کا مشتبہ ملی ٹینٹ گرفتار
نئی دہلی: دہلی پولس کی اسپیشل سیل نے جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی سازش کے ماسٹر مائنڈ مدثر خان کے ساتھی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
اسپیشل سیل کے پولس ڈپٹی کمشنر پرمود سنگھ کشواہا نے جمعہ کو بتایا کہ ’’جمعرات کی دیر رات مشتبہ ملی ٹینٹ کو لاجپت نگر سے گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت سجاد خان (27) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے وابستہ ہے۔ قومی تفتیشی ایجنسی میں اس کے خلاف کئی معاملے درج ہیں، جن وہ مطلوب ہے۔‘‘
کشواہا نے بتایا کہ ’’سجاد خان پلوامہ حملے کی سازش رچنے والے مدثر خان کا ساتھی ہے۔ اسے دہلی میں جیش محمد کا سلیپر سیل بنانے کی ذمہ داری دی گئی تھی۔ مدثر حال ہی میں جموں و کشمیر پولس کے ساتھ مڈبھیڑمیں مارا گیا تھا۔‘‘
چھیڑ چھاڑ کے تنازعہ میں دو فریقوں کی جھڑپ میں دو پولس اہلکاروں سمیت 19 افراد زخمی
رائے سین: مدھیہ پردیش میں ضلع رائے سین کے سلواني تھانہ علاقہ میں چھیڑ چھاڑ کے تنازعہ میں دو فریقوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں تھانہ انچارج اور ایک کانسٹیبل سمیت دونوں دھڑوں کے 19 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں نزدیک کے اسپتال لے جایا گیا۔ ان میں سے چند زخمیوں کو ضلع اسپتال لایا گیا ہے۔
ایڈیشنل پولس سپرنٹنڈنٹ اودھیش پرتاپ سنگھ نے آج بتایا کہ قبائلی گاؤں سليا میں کل رات دو دھڑوں میں چھیڑ چھاڑ کا تنازعہ ہو گیا۔ تنازعہ اتنا بڑھا کہ دونوں ہی گروہوں سے درجن بھر سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ جبکہ سمجھانے کے دوران تھانہ انچارج سنجے پاٹھک اور ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لایا گیا۔ کچھ لوگوں کو رائے سین ریفر کیا گیا ہے۔
پولس کے مطابق واقعہ کے فورا بعد ہی ارد گرد کی پولیس اور انتظامی افسران موقع پر پہنچ گئے تھے۔ اس دوران کچھ گاڑیوں میں آگ لگانے کی بھی اطلاع ملی ہے۔ پولیس نے دونوں فریقوں کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے انکوائری شروع کر دی ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کسی کی گرفتار نہیں ہو سکی ہے۔
بانڈی پورہ میں تصادم، دو ملی ٹینٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری
جموں و کشمیر کے ہاجن، باڈی پورہ نامی مقام پر سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مسلح تصادم کے دوران دو ملی ٹینٹ ہلاک ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز کی طرف سے علاقہ کو محاصرہ میں لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔
ادھر، جموں و کشمیر کے شوپیاں میں جاری تصادم کے دوران ایک ملی ٹینٹ ہلاک ہو چکا ہے، جبکہ تصادم ابھی جاری ہے۔
گزشتہ روز بارامولہ میں دو ملی ٹینٹوں کو سیکورٹی فورسز اہلکار کی طرف سے ہلاک کیا گیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، مارے گئے دونوں ملی ٹینٹوں کا تعلق پاکستانی ملی ٹینٹ تنظیم جیش محمد سے ہے۔ ہلاک ہونے والے ایک ملی ٹینٹ کی شناخت عامر رسول کے بطور ہوئی ہے۔
عراق میں کشتی حادثہ کا شکار، 93 افراد ہلاک
ماسکو: عراق کے موصل شہر کے نزدیک دریائے دجلہ میں جمعرات کو ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 93 ہو گئی ہے۔ ہلاک شدگان میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس سے پہلے عراق کی وزارت داخلہ نے اس کشتی حادثے میں 70 سے زیادہ افراد کے مارے جانے کی تصدیق کی تھی۔
نیوز ایجنسی الجیزیرہ کی جانب سے موصل کے شہری سکیورٹی اتھارٹی کے سربراہ حسام خلیل کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق مرنے والے افراد میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جو تیر نہیں سکتے تھے۔ کئی افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
ابتدئی اطلاع کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد ہونے کی وجہ یہ حادثے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی دوسری وجہ موصل ڈیم میں نصب گیٹ کو کھولے جانے سے ندی میں پانی کی سطح بڑھنا ہو سکتی ہے۔
شوپیاں میں سکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان مسلح تصادم
جموں و کشمیر میں شوپیاں کے امام صاحب علاقہ میں ملی ٹینٹوں اور سکورٹی فورسز کے درمیان تصادم شروع ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔ علاقہ میں 2 سے تین ملی ٹینٹوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔ سکورٹی فورسز اہلکار نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے لیا ہے، تصادم جاری ہے۔
پلوامہ حملہ ایک سازش تھی، نئی حکومت بننے کے بعد تفتیش ہوگی، رام گوپال
اٹاوہ، لکھنؤ: اترپردیش کے وزیرا علیٰ یوگی نے سماجودی پارٹی(ایس پی) کے جنرل سکریٹری پروفیسر رام گوپال یادو کے پلوامہ حملے کے سلسلے میں بیان پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔
یوگی نے پلوامہ حملے پر ایس پی کے جنرل سکریٹری کے بیان کو گھٹیا سیاست قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انھیں اس طرح کے بیان دینے سے بچنا چاہیے۔
سیفئی میں جمعرات کو ہولی کے موقع پر منعقد تقریب میں ایس پی کے جنرل سکریٹری یادو نے گذشتہ ماہ 14 فروری کو جموں و کشمیرکے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ کے لیے جوانوں کو ماردیا، نئی حکومت بننے پر اس کی تفتیش ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے دن سی آرپی ایف کا قافلہ جارہاتھا تو وہاں کوئی چیکنگ نہیں کی گئی ۔ سادے سے گاڑیوں میں جوانوں کو بھیجا گیا، یہ ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔ ’میں اس سازش کے بارے میں ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتاہوں لیکن جب حکومت بدلے گی تو اس معاملے کی تفتیش ہوگی اور بڑے بڑے لوگ پھسنیں گے‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔