مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف پنجاب میں کانگریس کا زبردست مظاہرہ

پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے کہا کہ مظاہرہ کا مقصد لوگوں میں مرکز کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ پیدا کیے گئے معاشی مسائل کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کانگریس مرکز کی نریندر مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف ملک کے سبھی ضلع ہیڈکوارٹر پر کل دھرنا دے گی۔ پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سنیل جاکھڑ نے جمعرات کو جاری اپنے بیاں میں کہا ہے کہ مظاہرہ کا مقصد لوگوں میں مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کے ذریعہ پیدا کیے گئے معاشی مسائل کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر معمولی معاشی بحران ہے جس میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے لوگ نوکریاں کھو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں بےروزگاری کی شرح میں 8.1 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے اور یہ گزشتہ 45 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔ ہر شعبہ مندی کی مار جھیل رہا ہے اور کاروبار وخدمات شعبہ میں ہر دن گراوٹ آرہی ہے اور صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔


جاکھڑ نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ بھی بحران سے دوچار ہے اور کسانوں کو فصل کی صحیح قیمت نہیں مل پا رہی ہے۔ بینکنگ نظام زد میں آگیا ہے اور امیر لوگ بینکوں سے پیسہ لے کر بیرون ممالک فرار ہو رہے ہیں اور ان سب کے درمیان مرکز کے پاس کوئی ایسی پالیسی نہیں ہے جو ملک کو اس بحران سے نکال سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس لئے کانگریس نے یکم نومبر سے پندرہ نومبر تک پورے ملک میں مظاہرہ کرنے کا پروگرام چلایا گیا تھا جسے اب 25 نومبر تک بڑھادیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعہ کو پنجاب کے ضلع ہیڈکوراٹر کے دھرنوں میں وہ خود لدھیانہ میں شرکت کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔