کورونا وائرس: ماسک کی کمی دور کرنے کے لیے بارہ بنکی جیل کے قیدی کر رہے خوب محنت

پولیس کے مطابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(جیل) آنند کمار کی ہدایت پر بارہ بنکی جیل میں ماسک بنانے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بارہ بنکی: کورونا وائرس سے بچاؤ کی مہم میں اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع جیل کے قیدی بھی شامل ہیں۔او روہ جیل کے اندر ماسک کی سلائی کررہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(جیل)آنند کمار کی ہدایت پر بارہ بنکی جیل میں ماسک بنانے کاکام شروع کردیا گیا ہے۔جیل کے قیدیوں اور اسٹاف کو یہ ماسک مفت میں دیا جائےگا جبکہ اس کی قیمت تین سے پانچ روپئے ہے۔

سپرنٹنڈنٹ آف جیل آر کے جیسوال نے بتایا کہ کورونا وائرس کے حملے سے قیدیوں کو بچانے کے لئے ریاست کے سبھی اضلاع میں ماسک بنانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ ضلع اضلاع میں سلائی یونٹ ہیں وہاں کے قیدی ماسک تیار کرنے کا کام کررہے ہیں۔اگر جیل انتظامیہ کو کہیں سے ماسک بنانے کا آرڈر ملتا ہے تو قیدیوں کے ذریعہ تیار کیے گئے ماسک کی سپلائی بھی کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی روزانہ 200 ماسک تیار کریں گے۔ اس کی قیمت تقریباً تین سے پانچ روپئے کی ہوگی۔ یہ ماسک جیل کے قیدیوں او راسٹاف میں مفت میں تقسیم کرایا جائےگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔