فلسطین جلد ہی آزاد اور خود مختار ملک بنے گا: مودی

تصویر پی آئی بی
تصویر پی آئی بی
user

قومی آواز بیورو

11 Feb 2018, 7:37 AM

ہندوستان فلسطینیوں کے مفادات کے تئیں عہد بند:مودی

رام اللہ: وزیر اعظم نریندر مودی نے فلسطینی صدر محمود عباس کو وہاں کے لوگوں کے مفادات کے سلسلے میں ہندوستان کی عہد بندی کے تئیں یقین دہانی کرائی اور امید ظاہر کی کہ فلسطین پرامن طریقے سے جلد ہی ایک آزاد اور خودمختار ملک بنے گا۔
متحدہ عرب امارات، عمان اور فلسطین کے چار روزہ دورہ کے دوران یہاں پہونچے مودی نے عباس کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کرنے کے بعد کہا کہ فلسطین کی خوشحالی اور امن کے لئے بات چیت کا راستہ ہی واحد حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے ذریعہ فلسطین میں امن کا راستہ نکلے گا۔

فلسطین جلد ہی آزاد اور خود مختار ملک بنے گا: مودی

مودی کے فلسطین دورہ کے دوران دونوں فریقوں کے مابین چھ معاہدے کئے گئے جن میں رام اللہ میں نیا ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے اور آئندہ پانچ برس تک 100نوجوانوں کے تبادلہ سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دیگر معاہدے ہنرمندی کو فروغ مرکز، صلاحیت کی تعمیرمرکز اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی مرکز قائم کرنے سے متعلق ہیں۔ یہ تمام مراکز ہندستان کے تعاون سے قائم کئے جائیں گے اور ان سے فلسطینی نوجوانوں کو روزگار حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

مودی نے کہاکہ فلسطین کی طرح ہندوستان بھی نوجوانوں کا ملک ہے۔ انہیں یہاں کے نوجوانوں سے بھی وہی امیدیں ہیں جو ہندوستان کے نوجوانوں سے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’نوجوان ہمارا مستقبل اور جانشین ہیں۔ اس لئے دونوں ملکوں کے درمیان علم اور سائنس کے تبادلہ کو فروغ دینے کیلئے ہرسال اس مقصد سے ایک دوسرے کے یہاں آنے جانے والے طلباء کی تعداد پچاس سے بڑھا کر 100 کی جائے گی۔‘‘

10 Feb 2018, 5:19 PM

وزیر اعظم فلسطین سے اردن کے لئے روانہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے شاندار مہمان نوازی اور استقبال کے لئے فلسطینی صدر محمود عباس کا شکریہ ادا کیا اور دورہ مکمل کرنے کے بعد وزیر اعظم فلسطین کے رام اللہ سے اردن کے لئے روانہ ہو گئے۔

10 Feb 2018, 4:57 PM

قیام امن مذاکرات سے ہی ممکن: مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے بیان میں کہا ’’ہم اپنی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے منیسٹریل لیول کے ذریعہ اپنے تعلقات کو بہتر کیا ہے۔ نوجوانوں کے لئے سرمایہ کاری اور اسکل ڈیولپمنٹ میں تعاون ہماری مشترکہ ترجیح ہے۔ ‘‘

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہ ’’آپ (مودی) جیسے عظیم مہمان کا استقبال کرنا ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔ آپ کے پہلے فلسطینی دورے پر ہم آپ کا اور ہندوستانی عوام کی ستائش کرتے ہیں۔‘‘


10 Feb 2018, 4:37 PM

ہندوستان اور فلسطین کے مابین کئی معاہدے

وزیر اعظم نریندر مودی اور فلسطینی صدر محمود عباس کی موجودگی میں ہندوستان اور فلسطین کے مابین متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔

10 Feb 2018, 4:36 PM

فلسطین ہمیشہ سے ہمارے لئے خاص: مودی


10 Feb 2018, 4:15 PM

مودی اور عباس کی ملاقات

وزیر اعظم مودی فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ فلسطین کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو فلسطینی ریاست کا گرینڈ کالر اعزاز دے کر ان کا استقبال کیا۔

تصویر پی آئی بی
تصویر پی آئی بی
فلسطین کے صدر نے وزیر اعظم مودی کو فلسطینی ریاست کا گرینڈ کالر اعزاز فراہم کرتے ہوئے
10 Feb 2018, 4:00 PM

مودی کا فلسطین میں استقبال

وزیراعظم نریندر مودی کا فلسطین کے صدارتی محل میں ہوئے رسمی استقبال کی تصویری جھلکیاں


10 Feb 2018, 3:39 PM

وزیر اعظم مودی نے عربی زبان میں ٹوئٹ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے رام اللہ پہنچتے ہی عربی زبان میں ٹوئٹ کیا۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ فلسطین کے اس تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو تقویت حاصل ہوگی ۔

10 Feb 2018, 2:53 PM

مودی دورہ فلسطین پر پہنچے

رام اللہ: وزیر اعظم نریندر مودی اس وقت مغربی ایشیائی ممالک اردن، فلسطین ، متحدہ عرب امارات اور عمان کے دورہ پر ہیں اور وہ آج فلسطین پہنچے۔ دنیا بھر میں اسٹریٹیجک طور سے حساس تصور کئے جانے والے فلسطین کا دورہ کرنے والے ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں۔

گزشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں اور گزشتہ روز 9 فروری کو وزیر اعظم اردن کے دارالحکومت عمان پہنچے تھے جہاں سے وہ آج فلسطین کے دورے پر پہنچ چکے ہیں۔

فلسطین پہنچ کر وزیر اعظم نریندر مودی نے آنجہانی فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی قبر پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر صدرمحمود عباس بھی موجود رہے۔

بعد ازاں وزیر اعظم مودی فلسطین کے صدارتی محل پہنچے جہاں صدر محمود عباس نے رسمی طور سے ان کا استقبال کیا۔

فلسطینی دورے سے ایک روز قبل وزیر اعظم مودی نے اردن کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے شاہ عبد اللہ بن الحسین سے ملاقات کی تھی۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے اسکورٹ کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے پہلے فلسطین کے دورے پر اردن کے شاہی اہیلی کاپٹروں ذریعہ پہنچایا گیا اس دوران اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے انہیں ایسکورٹ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔