پاٹیداروں نے بی جے پی رہنماؤں کے داخلے پر پابندی لگائی
سورت: گجرات میں برسراقتدار بی جےپی کے گڑ ھ کہے جانے والے شہر سورت میں پارٹی کو اپنے ہی اسمبلی حلقوں میں ایک طرح کے عوامی کرفیو کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ ان علاقوں میں پچھلی بار بی جےپی کے پاٹیدار امیدوار جیتے تھے۔ان علاقوں میں پاٹیداروں کی اکثریت ہے،ان میں سے واراچھا روڈ علاقے میں تو لوگوں نے بی جے پی کے داخلے کی مناہی کےلئے بینر اور پوسٹر لگادئیے ہیں،جبکہ کتارگام کی ایک سو سے زیادہ سوسائٹی میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے نمائندے کے داخلے پر پابندی کے پوسٹر اور بینر چسپا کئے گئے ہیں۔ان پر کرفیو کےلئے لگائی جانے والی دفعہ 144کا ذکر کرتے ہوئے لیڈران کے داخلے کو ممنوعہ بتایا گیا ہے۔کئی علاقوں میں لوگ ایسا کرنے پر احتجاج ظاہر کرتے ہوئے تشہیر کرنے والوں کو کھدیڑ بھی رہے ہیں۔
سورت اسٹیشن کے آس پاس کے واراچھا میں دو دن پہلے بی جےپی کے ’’ڈور ٹو ڈور مہاجن سمپرابھیان‘‘کے دوران پاٹیدارآرکشن آندولن سمیتی کے حامیوں کو پارٹی کے لیڈران سے مارپیٹ کے الزام میں پکڑا بھی گیا تھا۔واراچھا سے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کشور کانانی ہیں جو پاٹیدار ہیں اسی طرح کتارگام کی نمائندگی پاٹیدار طبقہ کے وزیرمملکت نانو وانانی کرتے ہیں۔
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔