اپوزیشن جماعتیں منگل کو الیکشن کمیشن دفتر پر دھرنا دیں گی: چندرابابو نائیڈو

چندرا بابو کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ اس لئے وہ ایک مرتبہ پھر منگل کی شام دہلی روانہ ہوں گے تاکہ بی جے پی کے متبادل محاذ کے قیام کے لئے کوششوں کو جاری رکھا جاسکے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: اے پی کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے کہا ہے کہ غیر بی جے پی جماعتیں پہلے وی وی پیاٹس کی گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے منگل کو دفتر الیکشن کمیشن کے روبرو دھرنادیں گی۔

چندرا بابو نائیڈو نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کو متنازعہ بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مرتبہ پھر منگل کی شام دہلی روانہ ہوں گے تاکہ بی جے پی کے متبادل محاذ کے قیام کے لئے ان کی کوششوں کو جاری رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ وی وی پیاٹس کی گنتی سے متعلق ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ تعداد میں وی وی پیاٹس کی گنتی کی جائے۔


نائیڈو نے اپنی بات میڈیا کے سامنے رکھتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا ہے کہ ریاست میں صد فیصد تلگودیشم حکومت بنائے گی۔انہوں نے پارٹی کے لیڈران کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کی۔اس موقع پر انہوں نے کہاکہ بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتیں عوام کو الجھن میں مبتلا کرناچاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں دوسری مرتبہ حکومت بنانے سے تلگودیشم کوکوئی بھی نہیں روک سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی 18تا20لوک سبھانشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔

چندرا بابو نائیڈو نے یقین ظاہر کیا کہ تلگودیشم کو 110اسمبلی کی نشستیں حاصل ہوں گی اور یہ تعداد 120تا130بھی ہوسکتی ہے۔انہوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کے تعلق سے کہاکہ 22مئی کو اس تعلق سے تربیتی پروگرام منعقد کیاجائے گا۔انہوں نے الزا م لگایا کہ مودی ہرکسی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔