ایس پی رکن اسمبلی ناہید حَسن کے مکان پر قرقی کا نوٹس چسپاں

پولس نے ایک مجرمانہ مقدمے میں عدالت کی جانب سے ناہید حسن کے خلاف ملے قرقی کے نوٹس کو ان کے مکان پر چسپاں کردیا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

شاملی: اترپردیش کے ضلع شاملی کے کیرانہ اسمبلی حلقے سے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے ایم ایل اے ناہید حسن کے مکان پر پولس نے اتوار کو منادی کرا کر قُرقی کا نوٹس چسپاں کردیا۔

ناہید حسن کے خلاف تقریباً 13 مقدمے میں درج ہوچکے ہیں۔ آج بڑی تعداد میں پولس ڈھول بجاتے ہوئے کیرانہ رکن اسمبلی ناہید حسن کی رہائش گاہ پر پہنچی تھی۔ پولس نے ایک مجرمانہ مقدمے میں عدالت کی جانب سے ان کے خلاف ملے قرقی کے نوٹس کو ان کے مکان پر چسپاں کردیا۔ اس درمیان پولس نے عوام میں عام منادی کراتے ہوئے ان کی گرفتاری میں تعاون پیش کرنے کی اپیل کی ہے۔


سپرنٹنڈنٹ آف پولس اجے کمار نے یواین آئی کو بتایا کہ رکن اسمبلی ناہید حسن کے خلاف اب تک 13 مقدمے درج کیے جاچکے ہیں۔ پولس کو ان کی تلاش ہے۔ لیکن وہ فرار بتائے جا رہے ہیں۔ اسی کی وجہ سے کیرانہ کوتوالی پولس نے فرار ناہید حسن کے گھر پر قرقی دفعہ 82 کا نوٹس چسپاں کیا ہے۔ ساتھ ہی منادی کرا کے ملزم ایم ایل اے کو پیش کرنے کے لئے عوام سے اپیل کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 06 Oct 2019, 4:42 PM