میرے عمر رسیدہ والد کورونا ویکسین لے سکتے ہیں، تو آپ کو بھی لینی چاہیے: عمر عبداللہ

عمر عبداللہ نے کہا کہ شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا مشکور ہوں۔ آج (یعنی 2 مارچ) میرے 85 سالہ والد اور والدہ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔

کورونا کا ٹیکہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @OmarAbdullah
کورونا کا ٹیکہ لیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبد اللہ / تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @OmarAbdullah
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ لوگوں سے کورونا کا ٹیکہ لگوانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب میرے عمر رسیدہ والد ڈاکٹر فاروق عبداللہ کئی عارضوں میں مبتلا ہونے کے باوصف یہ ویکسین لے سکتے ہیں تو آپ لوگوں کو بھی لینی چاہیے۔

انہوں نے شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے اس عملے کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے والدین کو یہ ویکیسن لگائی۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں کیا۔


عمر عبداللہ کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’’شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگر کے ڈاکٹروں، نرسوں اور عملے کا مشکور ہوں۔ آج (یعنی 2 مارچ) میرے 85 سالہ والد اور والدہ کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی گئی۔ میرے والد کئی عارضوں میں مبتلا ہیں جب وہ ویکسین لے سکتے ہیں تو آپ کو بھی لینی چاہیے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔