مودی کے دل سے نفرت کو ختم کرنا ہمارا اہم ہدف: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ مرکز کی فصل بیما اسکیم میں چوکیدار نے کسانوں سے ہزاروں کروڑوں روپئے لوٹے ہیں۔ یہ فصل بیما اسکیم نہیں ’گھپلہ یوجنا‘ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کشی نگر: کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں موجود نفرت اور غصے کو نکالنا ان کا اہم ہدف ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتویں اور آخری مرحلے میں کشی نگر کے مجھولی بازار میں منعقد ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کے دل میں نفرت ہے، غصہ ہے۔ ہمار کام اس نفرت کو مٹانا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مرکز کی فصل بیما اسکیم میں چوکیدار نے کسانوں سے ہزاروں کروڑوں روپئے لوٹے ہیں۔ یہ فصل بیما اسکیم نہیں ’گھپلہ یوجنا ‘ہے۔ کانگریس کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اقتدار میں آنے پر کسانوں اور ضرورت مندوں کو ’نیائے‘ اسکیم کے تحت انصاف دیا جائے گا۔


مودی کے دل سے نفرت کو ختم کرنا ہمارا اہم ہدف: راہل گاندھی

کانگریس صدر نے کہا کہ گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں پی ایم مودی نے دعوی کیا تھا کہ وہ دو کروڑ نوجوانوں کو روزگار دلائیں گے۔ بیرون ملک جمع کالا دھن واپس لائیں گے اور ہر غریب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپئے جمع کرائیں گے۔ ان وعدوں کے برخلاف اس وقت ملک میں بے روزگاری گذشتہ 45 سالوں میں سب سے خراب سطح پر ہے۔


کسان و غریبوں کے کھاتے میں روپئے نہیں آئے بلکہ مودی نے امبانی کے 30 ہزار کروڑ اور اڈانی کے 45 ہزار کروڑ روپئے کا قرض معاف کردیا۔ نوٹ بندی سے کالا دھن واپس آنے کے بجائے بڑے سرمایہ کاروں کا کالادھن سفید کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے 22 لاکھ نوکریاں بھرنے کا وعدہ کیا ہے اور اقتدار میں آنے پر اسے پورا کرے گی۔ نیائے اسکیم غریبوں کی تقدیر کو بدلے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔