کشمیر میں مواصلاتی نظام پر 16ستمبر کو سپریم کورٹ میں سماعت

سپریم کورٹ جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام پر بند رہنے کے خلاف دائر کشمیر ٹائمز کی کارگزار مدیر انورادھا بھسین و دیگران کی عرضیوں پر 16ستمبر کو سماعت کرے گا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام مبینہ طورپر بند رہنے کے خلاف دائر عرضیوں پر 16ستمبر کو سماعت کرے گا۔

کشمیر ٹائمز کی کارگزار مدیر انورادھا بھسین کی وکیل ورندا گروور نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بینچ کے سامنے کہا کہ آرٹیکل 370کے التزامات کو ہٹائے جانے کے ایک ماہ بعد بھی وادی میں بلیک آؤٹ کے حالات ہیں۔میڈیا کو وادی میں کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔


سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے اس کی مخالفت کرتے ہوئےاسے جھوٹا دعوی بتایا۔انہوں نے سرینگر سے شائع ہونے والے کئی خبرنامے پیش کئے۔ مہتا نے بینچ کے سامنے کہا کہ کشمیر ٹائمس کے مدیر نے خبرنامہ نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل کےکے وینوگوپال نے عدالت میں کہا کہ جموں و کشمیر میں پابندیوں میں ایک ایک کرکے راحت دی جارہی ہے۔بینچ نے بھسین اور دیگر عرضیوں پر کوئی حکم پاس نہیں کیا اور سماعت کے لئے 16ستمبر کی تاریخ طے کی ہے۔


اس سے پہلے 28اگست کو سماعت کے دوران بینچ نے بھسین اور تحسین پوناوالا کی عرضیوں پر نوٹس جاری کیاتھا۔دونوں عرضیوں میں اگست سے وادی میں میڈیا اور مواصلات کے ذرائع پر پابندی کا ذکر کیاگیاتھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔