پاکستان: ناانصافی کی حد پار کرنے کے بعد اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے، مریم اورنگزیب
پی ایم ایل این نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید پر ان کے خاندان کو نہ ملنے دینے کے لئے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا کہا کہ ناانصافی جب اپنی حد پار کر جاتی ہے تو اس کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے عید کے موقع پر ان کے خاندان کو نہ ملنے دینے کےلئے عمران خان حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وارننگ دی کہ ناانصافی ایک بارجب اپنی حد پارکرجاتی ہ ے تو پھر اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے۔
پی ایم ایل ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو پارٹی کے سربراہ نواز شریف سے نہ ملنے دینے پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کے عید کے تیسرے دن بھی نواز شریف سے ان کا خاندان نہیں مل پایا۔ اورنگزیب نے بیان میں کہا ’’میں نواز شریف سے ان کے خاندان کو عید کے تیسرے دن بھی ملنے دینے کی اجازت نہ دینے کی مذمت کرتی ہوں۔عمران صاحب نے نواز کو ان کی مان اور بیٹی سے نہیں ملنے دیا۔عمران صاحب آپ کی عید پوری ہوگئی لیکن نواز اپنی ماں اور بیٹی سے نہیں مل پائے۔‘‘
پارٹی ترجمان نے کہا’’یہ آپ کی نااہلی ہے جو نواز شریف کے خاندان کا خاندان عید کے موقع پر بھی ان سے ملاقات نہیں کرسکا۔‘‘انہوں نے آگے کہا’’نواز شریف سے عمران بدلا چکا رہے ہیں۔نواز اس لئے جیل میں ہیں کہ آپ نے ملک کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس گروی رکھ دیا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف العزیزیہ اسٹیل ملس بدعنوانی معاملے میں سات سال کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔عید کے موقع پر پہلے دن بھی نواز کے خاندان کو ملنےکی اجازت نہیں دی گئی تھی۔نواز کو پچھلے ہفتے علاج کےلئے سپریم کورٹ نے چھ ہفتے کی ضمانت دی تھی اور اس مدت کے پوراہونےکے بعد وہ پھر جیل چلے گئے۔ اورنگزیب نے مسٹر خان کو وارننگ دی کہ ایک بار ناانصافی اپنی حد پارکرلیتی ہے تو پھر اس کا خاتمہ ہی ہوتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔