صدی کا طویل ترین چاند گہن، آسمان پر شاندار نظارہ
صدی کے طویل ترین مکمل چاند گہن کا ملک اور بیرونی ممالک میں دیدار کیا گیا، حالانکہ دہلی اور ممبئی میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے لوگ اس شاندار نظارہ سے محروم رہ گئے۔
جمعہ کی شب دنیا بھر میں صدی کا طویل ترین مکمل چاند گہن نظر آیا۔ چاند گہن کے مختلف مراحل کی کل مدت 3 گھنٹہ 55 منٹ رہی۔ امریکہ خلائی ایجنسی ناسا نے 21 ویں صدی کے سب سے دیر تک نظر آنے والے اس چاند گہن کی تصاویر جاری کی ہیں۔
اس منفرد خلائی واقعہ کا سائنسدانوں اور عام لوگوں نے بغیر آلات کے دیدار کیا حالانکہ کئی مقامات پر مطلع ابرآلود ہونے کے سبب لوگ اس نظارے سے محروم رہ گئے۔ دہلی اور ممبئی ان شہروں میں شامل تھے جہاں آسمان پر بادل چھائے ہوئے تھے اور چاند گہن کو پوری طرح دیکھا نہ جا سکا۔
خلائی سائنس میں جہاں چاند گہن اور سورج گہن کی اس حوالہ سے اہمیت ہے کہ اس وقت سائنس داں کئی طرح کی تحقیق کو انجام دیتے ہیں اور کائنات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں، وہیں ہندو مذہب کے لوگ اس موقع کو بدشگون مانتے ہیں اور گنگا میں غسل کرتے ہیں۔
بنارس اور الہ آباد میں چاند گہن کے اختتام کے بعد گنگا کے گھاٹوں پر لوگوں نے ڈبکی لگائی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Jul 2018, 10:00 AM