عوام اصل نتائج پر یقین کریں، ایگزٹ پول پر نہیں: نائیڈو
لوک سبھا انتخابات کے تحت تمام سات مراحل کی پولنگ اختتام پزیر ہو چکی ہے اور اب ٹی وی چینلوں نے ایگزٹ پول کا اعلان کرنا شروع کر دیا ہے۔
ایگژٹ پول میں ترنمو ل کانگریس کو شدید نقصان کا سامنا۔ممتا بنرجی کا قبول کرنے سے انکار
مختلف ایگزٹ پول میں ترنمول کانگریس کو شدید نقصان ہونے کی پیش گوئی کے بعد ممتا بنرجی سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایگزٹ پر یقین نہیں کرتے ہیں اوریہ گنتی اور ای وی ایم مشین کو متاثر کرنے کی کوشش کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔
ممتا بنرجی نے ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی ہے ایگزٹ پول کی آڑ میں ای وی ایم مشین پر متاثر ہونے کی کوششوں کومتحد ہوکر ناکام بنائیں۔یہ پہلے سے طے شدہ سروے ہیں۔
خیال رہے کہ بیشتر ایگژٹ پول میں ممتا بنرجی کو پارٹی ترنمو ل کانگریس کو 24سے 29سیٹیں ملنے کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔اسی طرح بی جے پی کو 11سے 16سیٹیں مل سکتی ہے اور کانگریس کو دو سیٹیں اور بایاں محاذ ایک بھی سیٹ پر جیت نہیں حاصل کرسکے گی۔2014میں ممتا بنرجی کی پارٹی نے 34سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔بی جے پی اورسی پی ایم کو دو دوسیٹیں اور کانگریس کو چار سیٹیں ملی تھیں۔
سی ووٹر نے ترنمول کانگریس کو 29سیٹیں بی جے پی کو 11سیٹیں اور کانگریس کو 2ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔جن کی بات نے ترنمول کانگریس کو 17، بی جے پی کو 22اور کانگریس کو 2سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔وی ایم آر نے ترنمول کانگریس کو 28،بی جے پی کو 11،کانگریس کو 2اور سی پی ایم کو ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔حیرت انگیز طور پر صرف ایک سروے میں سی پی ایم کو صرف ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
عوام اصل نتائج پر یقین کریں، ایگزٹ پول پر نہیں: نائیڈو
گنٹور: نائب صدر جمہور یہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے اتوار کے روز کہا کہ عوام ایکزٹ پول کی بجائے اصل نتائج پر یقین کریں۔ نائیڈو نے یہاں ایک میٹنگ میں کہا کہ انہیں یاد ہے کہ نائب صدر بننے سے قبل انتخابات کے دوران وہ ہر روز 16 انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے دور ہونے پر افسوس ہے لیکن یہ عزت دارانہ ہے۔ نائیڈو نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لئے امیدواروں کا کروڑوں روپے خرچ کرنا جمہوریت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
ایگزٹ پول میں این ڈی اے کو دوبارہ اکثریت ملنے کا امکان
نئی دہلی: ملک میں نئی حکومت کے قیام کی کوششوں کے درمیان زیادہ تر پولنگ سروے (ایگزٹ پول) نے سترہویں لوک سبھا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کو دوبارہ واضح اکثریت ملنے کا دعوی کیا ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ بی جے پی اپنے دم پر 272 کی تعداد پار کر پائے گی یا نہیں۔
لوک سبھا کی 543 میں سے 542 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوئی ہے۔ ٹائمز ناو- وی ایم آر سروے نے بی جے پی اور اتحادی پارٹیوں کو 304 نشستیں، کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کو 132 اور دیگر کو 104 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیاہے۔ اسی طرح سدرشن نیوز نے این ڈی اے کو 313، یو پی اے کو 121 اور دیگر کو 109 سیٹیں دی ہیں۔
ری پبلک ٹی وی - سی ووٹر نے اپنے سروے میں این ڈی اے کو 287 نشستیں، یو پی اے کو 128 اور دیگر کو 127 سیٹیں ملنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔نیوز نیشن نے بی جے پی اور اتحادیوں کو 282 سے 290 نشستیں، کانگریس اور اتحادیوں کو 118 سے 126 سیٹیں اور دیگر جماعتوں کو 130- 138 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مغربی اتر پردیش میں اتحاد کو 27 میں سے 21 سیٹیں
اے بی پی کے رجحان کے مطابق مغربی اتر پردیش میں اتحاد کو 27 میں سے 21 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ وہیں این ڈی اے کے کھاتہ میں صرف 6 سیٹیں جاتی ہوئی جاتی نظر آ رہی ہیں۔
گزشتہ 2014 کے انتخابات میں مغربی اتر پردشی کی ان 27 سیتوں میں سے بی جے پی کو 24 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، اس لحاظ سے بی جے پی کو بھاری نقصان ہوتا نظر آ رہا ہے۔
ادھر خطہ اودھ میں بھی مودی میجک بری طرح فیل نظر آ رہا ہے۔ اس خطہ کی 23 سیٹوں میں سے بی جے پی کو محض 7 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ عظیم اتحاد کو یہاں سے 14 سیٹیں جبکہ کانگریس کو 2 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔
مغربی یو پی اور خطہ اودھ میں کل مجموعی طور پر 50 سیٹوں میں سے بی جے پی کو محض 13 سیٹیں ملنے کا مکان ہے، وہیں عظیم اتحاد کو ان 50 میں سے 35 سیٹوں پر جیت حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔
چینلوں پر عام انتخابات 2019 کے نتائج کا اعلان
لوک سبھا انتخابات کے تحت ساتویں اور آخری مرحلہ کی پولنگ اختتام پزیر ہو گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی تقریباً ڈیڑھ مہینے سے چل رہے انتخابی عمل پر بھی روک لگ گئی۔ پولنگ ختم ہوتے ہی اب سبھی کو ایگزٹ پول کے رجحانوں کے اعلان کا انتظار ہے۔
گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں زیادہ تر ایگزٹ پول میں دعوی کیا گیا تھا کہ این ڈی اے کانگریس کو اقتدار سے باہر کرنے میں کامیاب رہے گا۔ ھالانکہ ایک ایجنسی کے علاوہ کسی نے بھی بی جے پی کی اتنی بڑی جیت کا دعوی نہیں کیا تھا۔ اس وقت ایگزٹ پول میں کانگریس کو تقریباً 100 سیٹیں ملنے کا دعوی کیا گیا تھا لیکن کانگریس کو 44 سیٹیں ہی حاصل ہو سکیں۔ وہیں بی جے پی نے امکانات سے بھی زیادہ 282 اور این ڈی اے نے 336 سیٹیں حاصل کر لیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔