راجدھانی دہلی میں آج کی صبح نہایت سرد، ہوا کا معیار کافی خراب

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ منگل کی صبح دھند اور کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ یہاں پر اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے شہریوں کو پیر کی صبح کہرے کے ساتھ سخت سردی کا سامنا کرنا پڑا اور یہاں پر کم از کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کی گئی، جو اس موسم کے اوسط سے تین ڈگری کم ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج یہ اطلاع دی۔ محکمہ کے مطابق آج دن میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے۔ یہاں پر آج صبح ساڑھے آٹھ بجے نمی کی سطح 91 فیصد کے قریب رہی۔

راجدھانی کے لوگ خصوصی طور پر سڑکوں پر رہنے والے یا کھلے آسمان کے نیچے رات بھر کام کرنے والے لوگوں کو الاؤ جلا کر خود کو گرم رکھتے ہوئے دیکھا گیا، جبکہ کئی بے گھروں نے حکومت کے ذریعہ بنائے گئے رین بسیروں میں پناہ لی ہوئی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق راجدھانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 22 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔ یہاں پر ہوا کا معیار بہت خراب رہا۔ آج صبح ہوا کا معیار بہت خراب زمرے میں رہا اور صبح 10 بجے ہوا کی کوالٹی کا انڈیکس 323 درج کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام اور رات کو درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے۔ منگل کی صبح دھند اور کہرا چھایا رہ سکتا ہے۔ یہاں پر اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔