ہندوستان نے ایک مرتبہ پھر یومیہ سب سے زیادہ ٹیسٹ کرنے کا ریکارڈ قائم کیا

ہندوستان میں مسلسل نویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ شفایابی کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21.23 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے گئے ، اس حصولیابی کے ساتھ ہی ہندوستان نے ایک بارپھر ایک روز میں سب زیادہ ٹیسٹ کرنے کا نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

ہندوستان میں 20 لاکھ سے زیادہ ٹیسٹ کئے جانے کا یہ پانچواں دن ہے۔ ہندوستان نے جنوری 2020 میں ایک دن میں 25 لاکھ ٹیسٹ کرکے اپنی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 21,23,782 ٹیسٹ کئے گئے۔یومیہ مثبت مریضوں کی شرح کم ہوکر 11.34 فیصد ہوگئی ہے۔دیگر مثبت پیش رفت میں، مسلسل سات دنوں میں ہندوستان میں روزانہ نئے معاملے 3 لاکھ سے کم درج ہوئے ہیں۔


ہندوستان میں مسلسل نویں دن یومیہ نئے معاملوں کے مقابلے روزانہ شفایابی کے معاملوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں3,55,102شفایابی کے معاملے درج ہوئے ہیں۔ہندوستان میں شفایاب ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد آج 2,34,25,467 تک پہنچ گئی۔ جبکہ شفایابی کی قومی شرح میں مزید اضافہ ہوکر 88.30فیصد ہوگئی ہے۔

دوسری جانب، ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد کم ہوکر آج 28,05,399ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,18,001کی کمی درج کی گئی ہے ۔ اب ملک بھر میں 10.57 فیصد مریض زیر علاج ہیں۔ملک بھر کے مجموعی فعال معاملوں میں سے 66.88 فیصد معاملے7 ریاستوں میں ہیں۔سردست قومی شرح اموات1.13 فیصد پر قائم ہے۔


اموات کے نئے معاملات میں سے73.88 فیصد معاملے10 ریاستوں میں درج ہوئے ہیں۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ (682) اموات درج ہوئی ہیں۔ اس کے بعد کرناٹک میں(451) اموات ایک روز میں درج کی گئیں۔ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تیسرے مرحلےکے تحت ملک بھر میں کووڈ-19 سے بچاؤ کے لئے لگائے جانے والے ٹیکوں کی تعدادمجموعی طور پر آج19.50 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔