کالج کا نہیں، بدلنا ہے تو اپنا نام بد لو: ہرسمرت کور

بی جے پی رہنما کی تجویز پر مودی کی وزیر نے کہا ’’آپ کسی اور کی وراثت کو کس طرح ہٹا سکتے ہیں، بدلنا ہی ہے تو اپنا نام بدل لو۔ ‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی کے دیال سنگھ ایوننگ کالج کا نام تبدیل کرنے پر این ڈی اے میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ مرکزی وزیر ہر سمرت کور نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص کالج کا نام تبدیل کرنے کا خواہش مند ہے اس کا خود کا نام تبدیل کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا ’’ یہ نا قابل قبول اور چونکانے والا اقدام ہے کیوں کہ پاکستان میں ان کے تعاون کے لئے سردار دیال سنگھ کالجوں کو چلایا جا رہا ہے ۔

اکالی دل کی رکن پارلیمنٹ اور مرکزی وزیر ہر سمرت کور کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب 17 نومبر کو دیال سنگھ ایوننگ کالج کی گورننگ باڈی (جی بی )نے اہم فیصلہ لیتے ہوئے کالج کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ تجویز میں کالج کا نام ’وندے ماترم مہاودیالیہ‘ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گورننگ باڈی کے چیئر مین امیتابھ سنہا نے کہا ’’اس کے بعد ایوننگ اور مارننگ کالجوں کے الگ الگ نام ہوں گے۔ سال 1958 سے ہی دیال سنگھ مارننگ اور ایوننگ کالجوں کا اپنا وجود رہا ہے۔ اس لئے ہمیں ایوننگ کالج کا نام تبدیل کرنا ہوگا۔ ‘‘

واضح رہے کہ دیال سنگھ کالج دہلی یونیورسٹی کا پہلا ایوننگ کالج ہے۔ نام تبدیل کرنے کے حوالے سے بی جے پی کے ایک رہنما اور ایک وکیل نے کہا ہے کہ ہم نام تبدیل کرکے ’ماں کا احترام ‘کر رہے ہیں۔

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ contact@qaumiawaz.com کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔