چاقو سے معصوم بچہ بری طرح زخمی، حملہ آور لڑکی گرفتار
والدین نے اسکول انتظامیہ پر بچوں کی حفاظت میں غفلت برتنے کا الزام لگایا۔
لکھنؤ: دارالحکومت کے علی گنج واقع ’برائٹ لینڈ اسکول‘ میں ایک معصوم طالب علم پر گزشتہ روز ایک لڑکی نے چاقو سے حملہ کردیا تھا جس کو کنگ جارج میڈکل کالج کے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔آج صبح وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اسپتال کا دورہ کیا اور بچے کا حال چال معلوم کیا۔
ادھر اسکول کے باہر بچوں کے سرپرستوں نے آج صبح زبردست احتجاج کیا اور غیر ذمہ دار فرد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ والدین نے اسکول انتظامیہ پر بچوں کی حفاظت میں غفلت برتنے کا الزام لگایا۔ دریں اثناء مظاہرین نے برائٹ لینڈ اسکول کا بھی محاصرہ کیا ہے۔سرپرستوں کے مسلسل احتجاج کے بعد پولس نے بالآخر برائٹ لینڈ اسکول کے انتظامی افسر کو گرفتار کر لیا ہے ۔
لکھنؤکے اس واقعہ کو دہلی کے ریان اسکول کی طرز کا واقعہ کہا جا رہا ہے اور اب والدین پریشان ہیں کہ آخر اسکولوں میں اتنی لا پرواہی کہاں جا کر تھمے گی۔ پولس ذرائع کے مطابق اب دیگر اسکولوں میں بھی سی سی ٹی وی کیمروں کی چیکنگ کی جائے گی اور خصوصی طور سے باتھ روم کے آس پاس کیمروں کو نصب کرنے کی ہدایت دی جائے گی تاکہ کارروائیوں پر نظر رکھی جا سکے۔
جس لڑکی نے چھوٹے بچے کو چاقو مارا اس کی شناخت کر لی گئی ہے اور اس کو جلد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔