مودی کابینہ میں وزیر گری راج نے خود کو ثابت کیا ’غدارِ وطن‘

پٹنہ میں ہوئی ’سنکلپ ریلی‘ کے تعلق سے بی جے پی نے زبردست تیاری کی تھی۔ لیکن بھیڑ جمع نہ ہونے کے سبب ریلی فلاپ ثابت ہوئی۔ اب گری راج سنگھ ریلی سے متعلق ایک بیان کو لے کر موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

متنازعہ بیانات کے لیے مشہور مودی حکومت کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ اپنے ایک تازہ بیان پر کٹہرے میں کھڑے ہو گئے ہیں۔ اس بار انھوں نے پٹنہ میں ہوئی پی ایم مودی کی ’سنکلپ ریلی‘ پر بیان دیا تھا اور کہا تھا کہ جو بھی پی ایم مودی کی ریلی میں نہیں جائے گا وہ ’غدارِ وطن‘ ہوگا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اتوار کو ہوئی اس ریلی میں وہ خود ہی غیر موجود رہے۔ پی ایم مودی کی سنکلپ ریلی میں شامل نہیں ہونے کی تصدیق بھی انھوں نے خود ٹوئٹ کے ذریعہ دی۔

دراصل گری راج سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے یہ جانکاری دی کہ ’’دو دن قبل نوادا سے پٹنہ آنے کے دوران میں بیمار ہو گیا تھا جس کے سبب نریندر مودی جی کی ’سنکلپ ریلی‘ میں شامل نہ ہو سکا۔‘‘ لیکن اب گری راج سنگھ کے ’غدار وطن‘ والے بیان کو لے کر لوگ ان پر طنز کس رہے ہیں اور ان کا بہت مذاق بن رہا ہے۔ ’جَن ادھیکار پارٹی‘ کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے تو ان سے یہ سوال کر ڈالا ہے کہ ’’گری راج جی مبینہ ملک کے غداروں کو پاکستان بھیجتے رہے ہیں۔ اب وہ کہاں کا ویزا بنوا رہے ہیں۔‘‘ پپو یادو نے ایک ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’’دیش دروہی گری راج۔ یہ میں نہیں خود گری راج نے کہا۔ انھوں نے ہی پیمانہ طے کیا تھا کہ سنکلپ ریلی میں جو نہیں آیا، وہ دیش دروہی (غدارِ وطن) ہے۔ تب تو وہی سب سے بڑکے والے دیش دروہی ہیں نہ۔‘‘

مودی کابینہ میں وزیر گری راج نے خود کو ثابت کیا ’غدارِ وطن‘

دوسری طرف پی ایم مودی کی ’سنکلپ ریلی‘ کو آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ لالو پرساد نے ڈانس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر این ڈی اے پر شہادت کو فراموش کرنے والی سیاست کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ لالو یادو نے کہا کہ جب ایک طرف شہید کی لاش رکھی ہوئی تھی، این ڈی اے کی پٹنہ میں منعقد ریلی سے ٹھیک پہلے والی شام ’گرما گرم‘ پروگرام منعقد کیا گیا۔

تیجسوی یادو نے اس تعلق سے کہا کہ ’’مودی جی، بہار میں شہیدوں کی چِتا (لاش) ٹھنڈی بھی نہیں ہوئی۔ ایک شہید کا جسد خاکی بھی بہار نہیں آیا ہے اور آپ اپنی گری ہوئی سیاست چمکانے بہار کی اعلیٰ مرتبت زمین پر آئے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’بہاری بہت بیدار ہیں، وہ آپ کی لفاظی اور جملے بازی میں پھنسنے والے نہیں۔ آپ کے پرانے وعدوں کا کیا ہوا؟‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 04 Mar 2019, 3:09 PM