دہلی میں کورونا کے 11491 نئے معاملے، 72 کی موت

دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح کل جزوی طور پر کم ہو کر 93.28 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 72اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11,355 پہنچ گیا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے11,491 نئے مریض سامنے آئے اور 72 مریضوں کی اس دوران موت ہوگئی جبکہ فعال معاملے 3700 سے مزید اور بڑھ کر 38000 کے پار پہنچ گئے۔

دہلی میں پیر کو فعال معاملوں کی تعداد 3،754 اوربڑھ کر 38،095 ہوگئی۔ دارالحکومت میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والے لوگوں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے یہ اضافہ درج کیا گیا ہے۔


دہلی کے محکمہ صحت کے ذریعہ آج جاری کردہ بلیٹن کے مطابق ، اس عرصے میں 11,491نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعدادسات لاکھ سے زائد 7,36,688 ہوگئی ہے ، جبکہ 7,665 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے سے اس بیماری سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,87,238 ہوگئی ہے۔

دارالحکومت میں مریضوں کی صحت یابی کی شرح کل جزوی طور پر کم ہو کر 93.28 فیصد پر آ گئی ہے۔اس دوران 72اور مریضوں کی موت سے مرنے والوں کا اعدادوشمار 11,355 پہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.54فیصد رہ گئی ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔