’کم سے کم اجرت‘ اور ’قومی اجرت‘ کے لئے ماہرین گروپ تشکیل
ماہرین کا گروپ اجرت کی شرحوں کو طے کرنے کے بین الاقوامی سطح پر بہترین طریقوں پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اجرت کی شرحوں کے لئے سائنسی معیارات اور طریق کار طے کرے گا۔
نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کم سے کم اجرت کی حد اور قومی اجرت کی شرح کو تعین کرنے کے لئے ماہرین گروپ کو تشکیل دیا ہے۔ جمعرات کو یہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے مرکزی وزارت محنت و روزگار نے بتایا کہ اس ماہرین گروپ کی مدت نوٹیفکیشن کے اجراء کی تاریخ سے تین سال ہوگی۔
انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک گروتھ کے ڈائرکٹر پروفیسر اجیت مشرا کو اس گروپ کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ اس گروپ کے دیگر ممبران میں پروفیسر طارق چکرورتی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، کولکتہ، ڈاکٹر انوشری سنہا، سینئر فیلو این سی اے ای آر، جوائنٹ سکریٹری وبھا بھلا اور وی وی جی این ایل آئی کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ایچ سرینواس شامل ہیں۔ ان کے علاوہ وزارت محنت و روزگار میں لیبر اور روزگار امور کے سینئر مشیر، ڈی پی ایس نیگی اس گروپ کے ممبر سکریٹری ہوں گے۔
یہ ماہر گروپ مرکزی حکومت کو کم سے کم اجرت اور قومی اجرت کی شرح کے تعین کے بارے میں سفارشات پیش کرے گا۔ یہ گروپ اجرت کی شرحوں کو طے کرنے کے بین الاقوامی سطح پر بہترین طریقوں پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ اجرت کی شرحوں کے لئے سائنسی معیارات اور طریق کار طے کرے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔