انتخابی نتائج گلے نہیں اُتر رہے! وقت آنے پر مناسب جواب دیں گے عوام: مایاوتی
ایس پی) اور آر ایل ڈی کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو اور چودھری اجیت سنگھ کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے پوری محنت اور جفاکشی کے ساتھ اتحاد کی نبھایا۔
لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ بی جے پی کی حمایت میں غیر متوقع نتائج ملک کے عوام کے گلے نہیں اتر رہے ہیں اور وقت آنے پر عوام اس کا بدلہ ضرور لیں گے۔
مایاوتی نے کہا کہ الکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) شروع سے ہی شک کے دائرے میں تھی لیکن اس بارے میں اپوزیشن کی دلیلوں کو الیکشن کمیشن نے نظر انداز کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند طریقے سے اترپردیش کی کچھ سیٹوں پر ان کی پارٹی کے امیدواروں کو جتایا گیا تاکہ بی جے پی کی جیت پر کسی کو شبہ نہ ہو۔ غیر متوقع نتائج ملک کی عوام کے گلے نہیں اتر رہے ہیں۔ عوام آسانی سے ہار ماننے والے نہیں ہیں اور وقت آنے سے سود سمیت اس کا بدلہ لیا جائےگا۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کی وکالت کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ وہ اکھلیش یادو اور چودھری اجیت سنگھ کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے پوری محنت اور جفاکشی کے ساتھ اتحاد کی نبھایا۔ تینوں ہی پارٹیوں کے سینئر لیڈروں سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے کارکنوں نے سخت محنت کے ساتھ کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ سخت محنت کے باوجود ہار کی ٹیس ہونا فطری ہے لیکن ان کی پارٹی آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امیبیڈکر کے پیغامات کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اور پورا یقین ہے کہ کامیابی ایک دن قدم ضروری چومے گی۔ دلت، پچھڑوں اور اقلیتوں کے فلاح کے لئے ان کی پارٹی پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 May 2019, 9:10 PM