دہلی: تہاڑ کے جیلر دیپک شرما سے 50 لاکھ روپے کی ٹھگی!
دیپک شرما کے مطابق ایک خاتون نے ہیلتھ سپلیمنٹ پروڈکٹ میں انوسٹمنٹ کرنے اور اس کا برانڈ ایمبسڈر بنانے کے نام پر 50 لاکھ روپے کی رقم ٹھگ لی
نئی دہلی: دہلی کی تہاڑ جیل کے جیلر دیپک شرما سے 50 لاکھ کی ٹھگی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ دیپک شرما کو ہیلتھ پروڈکٹ کے کاروبار کے نام پر پھنسایا گیا۔ ایک خاتون پر تہاڑ جیل کے جیلر پر اپنے شوہر کے ساتھ مل کر دھوکہ دینے کا الزام ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک چینل کے رئیلٹی شو میں شریک کر چکی خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ مل کر تہاڑ جیل کے جیلر دیپک شرما کے ساتھ 50 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ دیپک شرما نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ انہوں نے ڈسکوری چینل پر رئیلٹی شو ’الٹیمیٹ واریئر‘ میں حصہ لیا تھا، جہاں ان کی ملاقات ایک اور مدمقابل رونق گلیا سے ہوئی تھا۔
دیپک شرما کے مطابق، رونق گلیا نے بتایا کہ اس کے شوہر انکت گلیا بھی ایک معروف ہیلتھ پروڈکٹ کے کاروباری ہیں۔ دونوں نے 50 لاکھ روپے کی یہ رقم اپنے ہیلتھ سپلیمنٹ پراڈکٹ میں سرمایہ کاری کرنے اور کاروبار میں بھاری منافع کمانے کا بہانہ بنا کر برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے نام پر ہتھیا لی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔