ویڈیو: گروگرام میں مسلم خاندان کے گھر پر شرپسندوں کا حملہ، ایک شخص بری طرح زخمی

منوہر لال حکومت کی پولس کے دعوے ایک بار پھر کھوکھلے ثابت ہوئے ہیں، گروگرام میں دبنگوں نے مسلم خاندان کے گھر میں گھس کر لوگوں کی جم کر پٹائی کی، خواتین کو بھی نہیں بخشا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

بی جے پی حکومت میں ایک بار پھر ایک مسلم خاندان کو شرپسندوں کی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا، یہ واقعہ ہریانہ کے گروگرام میں معمولی بات کو لے کر دبنگوں نے گھر میں گھس کر مسلم خاندان کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ہے، اتنا ہی نہیں شرپسندوں نے ایک شخص کی اس وقت تک پٹائی کی جب تک وہ بے ہوش نہیں ہو گیا، ان لوگوں نے گھر کی خواتین کو بھی نہیں بخشا، اس حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

خبروں کے مطابق ہولی کے دن مسلم خاندان کے کچھ بچے شام کو تقریباً ساڑھے 5 بجے گھر کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے، اس دوران ان کی گیند ہولی کھیل رہے نوجوانوں کو جا لگی، اس بات کو لے ہولی کھیل رہے نوجوان غصہ میں آ گئے اور ان کے گھر پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا، دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 30 سے 35 شرپسندوں نے لاٹھی، ڈنڈوں کے ساتھ گھر کے دیگر ارکان پر حملہ بول دیا۔

وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا کہ کس طرح شرپسند عناصر لاٹھی، ڈنڈوں سے ایک نوجوان کی پٹائی کر رہے ہیں، گھر کی خواتین اس واقعہ کے بعد چیخ رہی ہیں اور ان سے گڑگڑا کر معافی مانگ رہی ہیں، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔

وہیں اس معاملے میں اب تک اے سی پی کرائم شمشیر سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 307،452،427،506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، ان کے مطابق درجنوں لوگوں کے خلاف اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہیں گروگرام پولس نے بھی اس بات کی معلومات اپنے ٹوئٹر کے ذریعے دی ہے، گروگرام پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔

وہیں اس واقعہ کو لے کر متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت شرپسندوں نے انہیں بری طرح زدوکوب کیا ہے، متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولس نے شرپسنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 23 Mar 2019, 11:09 AM