ملک میں ایک بار پھر کورونا معاملوں میں اضافہ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32080 نئے کیس رپورٹ

ملک میں کورونا کیسوں کی بازیابی کی شرح 94.66 ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 3.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پچھلے کئی دنوں سے مسلسل کمی کے بعد ملک میں کورونا انفیکشن کے نئے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے، لیکن صحت مند افراد کی زیادہ تعداد کی وجہ سے فعال معاملات میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ 30 نومبر کے بعد سے روزانہ کورونا کے کیسز 35 ہزار کے قریب آرہے تھے اور منگل کو یہ تعداد 26567 تھی لیکن بدھ کے روز یہ پھر 30 ہزار کو عبور کرگئی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے بدھ کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 32080 نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں انفیکشن کی کل تعداد 97.35 لاکھ ہوگئی۔ اس عرصے کے دوران 36635 مریضوں کی بازیابی کی وجہ سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 92.15 لاکھ ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی تعداد 4957 سے کم ہوکر 3.78 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں 402 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 141360 ہوگئی ہے۔


ملک میں کورونا کیسوں کی بازیابی کی شرح 94.66 ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی شرح 3.89 فیصد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 6365 مریض صحت مند ہوگئے اور فعال معاملات میں 2392 کی کمی واقع ہوئی جبکہ اس بیماری سے اموات کی تعداد 53 ہوگئی۔ ریاست میں اب 74460 سرگرم کیسز ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 47827 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک 17.37 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں۔

کیرالہ میں صحت مند مریضوں کی تعداد 5.82 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور فعال کیسوں کی تعداد گھٹ کر 59873 ​​ہوگئی ہے جبکہ 2472 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 176 سے کم ہوکر 22310 ہوگئی۔ اس بیماری سے اب تک 9763 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جبکہ 5.65 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 248 بڑھ کر 25034 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اموات کی تعداد 11880 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 8.58 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں اس عرصے کے دوران فعال مریضوں کی تعداد میں 197 سے کی کمی کے ساتھ 5429 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 7042 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 8.60 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں فعال معاملوں کی تعداد 358 کم ہوکر 21374 ہوگئی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 7967 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 5.28 لاکھ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 10588 پر آچکی ہے اور اب تک 11822 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 7.70 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اوڈیشہ میں فعال مریضوں کی تعداد 3159 ہوگئی ہے اور 1784 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ بیماری سے ٹھیک ہونے والے مریضوں کی تعداد 3.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ تلنگانہ میں کورونا کے فعال کیسز 7661 پر آچکے ہیں اور 1480 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.66 لاکھ سے زائد افراد بازیاب ہوئے ہیں۔

مغربی بنگال میں کورونا کے سرگرم معاملات کم ہوکر 23750 رہ گئے ہیں اور 8820 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4.75 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد 7274 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے نجات پانے والے افراد کی تعداد 1.45 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4964 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں فعال معاملات کی تعداد 13280 رہی ہے اور اب تک دو لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3358 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں 19516 فعال کیسز ہیں اور 2.27 لاکھ افراد صحت یاب ہوگئے ہیں جبکہ 3025 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔


گجرات میں 14272 فعال کیسز ہیں اور 4110 افراد کی موت ہوگئی ہے اور دو لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس بیماری سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 5459 زیر علاج مریض ہیں۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1300 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.32 لاکھ سے زیادہ افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

ابھی تک کورونا کی وبا سے ہریانہ میں 2624، راجستھان میں 2468، جموں و کشمیر میں 1761، اتراکھنڈ میں 1307، آسام میں 997، جھارکھنڈ میں 988،ہماچل پردیش میں 753، گوا میں 701، پڈوچیری میں 615، تریپورہ میں 373، منی پور میں 311،چنڈی گڑھ میں 296، لداخ میں 122، میگھالیہ میں 122، سکم میں 117، ناگالینڈ میں 67، انڈمان اور نیکوبار جزیرے میں 61، اروناچل پردیش میں 55 اور دادار نگر حویلی اور دمن اور دیو میں دو اموات ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔