دہلی میں پیر کےروزکورونا کےصرف 161 نئے معاملے اور 8 اموات

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سےجاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کوروناسے پیر کو صرف آٹھ مریضوں کی موت درج ہوئی ہوئی ہے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران یعنی پیر کے روز نئے معاملات کی بنسبت صحت یاب ہونے والوں کی تعدادزیادہ ہونے سے فعال معاملات اب 2300 کے قریب ہوگئے ہیں۔ راحت کی ایک اوربات یہ ہے کہ دارالحکومت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بڑھ کر 97.93 فیصد ہوگئی ہے۔

دہلی میں پیر کو فعال معاملات مزید 209 کم ہوکر اب 2335 رہ گئے۔ یہاں شفایاب ہونے والوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: دنیا میں کورونا سے 20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک، متاثرین کی تعداد 9.5 کروڑ سے متجاوز


دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس عرصے میں 161 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افرادکی مجموعی تعداد 632590 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مزید 362 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 619501 ہوگئی۔

اس دوران 8 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کا اعدادوشمار 10754 پرپہنچ گیا ہے۔ دارالحکومت میں شرح اموات محض 1.7 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے مقام پر ہے۔


دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50523 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی اب تک ہوئی جانچ کی تعداد بڑھ کر 99.23 لاکھ کے پار پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان یہاں ممنوعہ علاقوں کی تعدادکم ہوکر 2253 رہ گئی جو اتوار کو 2269 تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔