کیلاش یاترا پر گئے راہل گاندھی کی پہلی تصویر منظر عام پر
کانگریس صدر راہل گاندھی کی تصاویر مصنفہ سادھوی کھوسلا نے پوسٹ کی ہیں۔ اس سے پہلے جو تصاویر جاری ہوئی تھیں ان میں راہل گاندھی نظر نہیں آ رہے تھے۔
کانگریس کے صدر راہل گاندھی ان دنوں کیلاش مانسروور کی یاترا پر ہیں۔ آج پہلی مرتبہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ تصاویر میں راہل گاندھی نے گرم کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور کیپ لگائی ہوئی ہے، وہ کچھ لوگوں کے ساتھ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
اس سے قبل راہل گاندھی کے ٹوئٹر ہینڈل سے کئی تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں لیکن ان میں پہاڑ، پتھر اور جھیل نظر آ رہی تھی۔ آج پوسٹ کی گئیں کیلاش یاترا کی تصاویر میں وہ پہلی مرتبہ نظر آئے ہیں۔
کانگریس صدر راہل گاندھی کی کیلاش یاترا کی تازہ تصاویر مصنفہ سادھوی کھولا نے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کی ہیں۔ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سادھوی کھوسلا نے لکھا، ’’شیو کا آشیرواد آپ کو زہر پینے کی طاقت دے گا۔‘‘
تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے بعد تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
مانا جا رہا ہے کہ آج کل ملک میں جو حالات ہیں ان کے پیش نظر سادھوی کھوسلا نے راہل گاندھی کے زہر پینے کا ذکر کیا ہے۔
کون ہیں سادھوی کھوسلا؟
سادھوی کھوسلا کے جس ٹوئٹر ہینڈل سے راہل گاندھی کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں وہ ایک ویریفائڈ ٹوئٹر اکاؤنٹ ہے۔ اس اکاؤنٹ کے مطابق سادھوی کھوسلا ایک مصنفہ اور سماجی کارکن ہیں۔ وہ گاندھی کے نظریات کی حامل ہیں اور جنگ آزادی کے مجاہد کی پڑپوتی ہیں۔
دریں اثنا خبر رساں ایجنسی این این آئی نے بھی ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ ہے، جس میں راہل گاندھی کیلاش یاترا کے دوران کچھ لوگوں کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔
ادھر راہل گاندھی نے بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
اس سے پہلے جمعرات کو بھی راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے تصویر پوسٹ کی تھی۔
دریں اثنا سینئر صحافی پلوی گھوش نے بھی راہل گاندھی کی تصاویر ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہیں۔ پلوی نے یہ بھی لکھا ہے کہ کانگریس نے ان تصاویر کے اصلی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 07 Sep 2018, 11:56 AM