پرینکا گاندھی کی قیادت میں کانگریس نکالے گی امن مارچ

لکھنؤ میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے پارٹی ضلع انتظامیہ سے پرامن مارچ نکالنے کی اجازت طلب کرے گی۔ تاہم اس بات کے بہت کم ہی امکانات ہیں کہ ضلع انتظامیہ کانگریس کو امن مارچ نکلانے کی اجازت دے گی

تصویر اے آئی سی سی
تصویر اے آئی سی سی
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس کی 135 ویں یوم تأسیس کے موقع پر ریاستی راجدھانی میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں 28 دسمبر کو کانگریس پارٹی ریاستی ہیڈکوارٹر سے حضرت گنج امبیڈکر مورتی تک ’امن مارچ‘ نکالے گی۔

پارٹی ذرائع نے جمعرات کو یواین آئی کو بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ریاستی یونٹ کو پرینکا گاندھی کے دورے سے متعلق کنفرمیشن موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پوری ریاست سے پارٹی لیڈر اور کارکنوں کو سنیچر کو لکھنؤ میں پرینکا گاندھی کے پروگرام میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔


اس سے قبل پرینکا گاندھی کا لکھنؤ دورہ 26 دسمبر کو متوقع تھا۔ اپنے دورے کے دوران وہ شہریت (ترمیمی) قانون کے خلاف احتجاج کے متأثرین اور پارٹی لیڈر صدف جعفر سے جیل میں ملاقات کرنے والی تھیں۔ صدف جعفر احتجاج میں تشدد کے الزام میں جیل میں قید ہیں۔

دہلی سے 28 دسمبر کی صبح لکھنؤ پہنچنے کے بعد پرینکا گاندھی پہلے پارٹی دفتر پر پارٹی پرچم نمائی کریں گی ۔اس کے بعد پارٹی لیڈروں کو آئین کے تحفظ کا حلف دلائیں گی۔ بعد اذاں ایک مختصر سا ’اپواس‘ پروگرام ہوگا اور پھر امن مارچ نکالا جائے گا۔


وہیں پارٹی ریاست میں دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے پارٹی لکھنؤ ضلع انتظامیہ سے پرامن مارچ نکالنے کی اجازت طلب کرے گی۔ تاہم اس بات کے بہت کم ہی امکانات ہیں کہ ضلع انتظامیہ کانگریس کو امن مارچ نکلانے کی اجازت دے گی وہ بھی ریاستی راجدھانی میں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔