یوکرین میں پھنسے چھتیس گڑھ کے باشندوں کی مدد کے لیے آگے آئی بگھیل حکومت

چھتیس گڑھ حکومت نے یوکرین میں پھنسے ریاستی باشندوں اور طلبا کی مدد کے لیے چھتیس گڑھ بھون دہلی کے لائجن افسر گنیش مشرا کو نوڈل افسر بنایا ہے۔

بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
بھوپیش بگھیل، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ ان حالات میں چھتیس گڑھ سے یوکرین پڑھائی کرنے یا دیگر مقصد سے گئے شہریوں و طلبا کے سامنے مشکل حالات بننے کا اندیشہ ہے۔ ایسے لوگوں کی مدد کے لیے ریاستی حکومت نے ہیلپ لائن نمبر جاری کر ان کی مدد کے لیے قدم آگے بڑھایا ہے۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے بتایا ہے کہ چھتیس گڑھ حکومت نے یوکرین میں پھنسے ریاستی شہریوں اور طلبا کی مدد کے لیے چھتیس گڑھ بھون دہلی کے لائجن افسر گنیش مشرا کو نوڈل افسر بنایا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے مطابق چھتیس گڑھ حکومت نے کسی بھی طرح کی مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر جاری کیے ہیں۔ فون نمبر 01146156000 اور موبائل نمبر 9997060999 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ علاوہ ازیں فیکس نمبر 01146156030 نمبر بھی دیا گیا ہے جس پر تفصیل دی جا سکتی ہے۔


سرکاری طور پر بتایا گیا ہے کہ جو لوگ یوکرین میں ہیں یا ان کے اہل خانہ جو چھتیس گڑھ میں ہیں، وہ حکومت کی طرف سے جاری کیے گئے نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ جو بھی متاثر افراد اپنا مسئلہ مذکورہ نمبروں پر پیش کریں گے، ان کی مدد کے لیے چھتیس گڑھ حکومت کی طرف سے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔