تکنیکی خرابی کی وجہ سے ’چندراین-2‘ کی لانچنگ میں تاخیر
چاند کی جانب بڑھتے ملک کے قدم فی الحال تھم گئے ہیں۔ پیر کی صبح 2.51 بجے شری ہری کوٹا سے چندراین-2 کی لانچنگ ہونی تھی، تیاری پوری تھی، لیکن 56 منٹ 24 سیکنڈ پہلے الٹی گنتی روک دی گئی۔
اِسرو کے دوسرے چاند مشن ’چندراین-2‘ کی لانچنگ عین موقع پر تکنیکی وجوہات کی بناد پر روک دی گئیں۔ چندراین-2 کو پیر کی صبح 2.51 بجے آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا واقع ستیش دھون اسپیس سنٹر سے لانچ کیا جانا تھا، لیکن لانچنگ سسٹم میں ایک تکنیکی دقت کے سبب اسے روک دیا گیا۔ لانچنگ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
چندراین-2 کو ملک کے سب سے طاقتور راکٹ جی ایس ایل وی-ایم کے 3 سے لانچ کیا جانا تھا۔ لیکن جی ایس ایل وی میں تکنیکی خرابی نے اس مشن کو ٹال دیا۔ چندراین-2 پہلے چاند مشن کی کامیابی کے 11 سال بعد 978 کروڑ روپے کی لاگت سے لانچ کیا جا رہا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 15 Jul 2019, 11:10 AM