سیلاب میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کی مہم مکمل، 70 ہزار سیلانی کو کیا گیا ریسکیو، وزیر اعلیٰ سکھو نے دی جانکاری

وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو نے کہا کہ تقریباً 70 ہزار سیاحوں کو نکالا گیا ہے اور تقریباٍ 500 سیاحوں نے اپنی مرضی سے ریاست میں رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>سیاحوں کے ساتھ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو</p></div>

سیاحوں کے ساتھ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو

user

قومی آواز بیورو

ہماچل پردیش میں موسلادھار بارش کے سبب اچانک آئے سیلاب کی وجہ سے پھنسے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو نکالنے کی مہم پوری ہو گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو نے ہفتہ کے روز اس کی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ تقریباً 70 ہزار سیاحوں کو نکالا گیا ہے اور تقریباً 500 سیاحوں نے اپنی مرضی سے ریاست میں رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریاست میں تقریباً 15 ہزار گاڑیاں باہر سے بھیجی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آفت زدہ 80 فیصد علاقوں میں بجلی، پانی اور موبائل خدمات عارضی طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا ہے کہ بقیہ علاقوں میں ضروری خدمات جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انھوں نے کامیاب بچاؤ کاری مہم کے لیے این ڈی آر ایف اور ہندوستانی فوج کی مختلف ایجنسیوں کی تعریف کی ہے۔ ہماچل پردیش میں یہ آفت بہت بڑی ہے اور سیلاب سے تقریباً 8 ہزار کروڑ روپے کے نقصان کا اندازہ ہے۔


وزیر اعلیٰ سکھوندر سکھو نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی مختلف ایجنسیوں، این ڈی آر ایف، ہندوستانی فوج وغیرہ کے ذریعہ اس آفت میں راحت اور بچاؤ کاری کو کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے لوگ اس آفت کے وقت مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاستی حکومت بھی پوری طرح ان کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر گزارش کی کہ مرکزی حکومت کو بھی ریاستی حکومت کی ہمدردی کے ساتھ مدد کرنی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔