سلطان پور کا نام کُش بھون پور کیا جائے، بی جے پی ایم ایل اے کا مطالبہ

ونود سنگھ نے کہا کہ بادشاہ خلجی نے اپنی تہذیب کو وسعت دینے کی کوشش میں اس کا نام سلطان پور رکھ دیا۔ آج کے جمہوری وقت میں سلطان جیسے نام عوام کی آنکھوں میں جبھتے ہیں۔

سلطان پور اسٹیشن، تصویر آئی اے این ایس
سلطان پور اسٹیشن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ایم ایل اے نے سلطان پور ضلع کا نام بدل کر کش بھون پور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سابق وزیر و سلطان پور سے ایم ایل اے ونود سنگھ نے وزیر اعلی کو ایک خط کے ذریعہ کہا ہے کہ پریاگ راج اور ایودھیا کے درمیان واقع سلطان پور میں دھوپاپ، مکری کنڈ، سیتا کنڈ اور وجیتھوا جیسے افسانوی مقامات ہیں، جو ثابت کرتے ہیں بھگوان رام کے بیٹے کش نے اس ضلع کو اپنی راجدھانی بنایا اور اس کا نام کش بھون پور رکھا۔

ونود سنگھ نے کہا کہ بادشاہ خلجی نے اپنی تہذیب کو وسعت دینے کی کوشش میں اس کا نام سلطان پور رکھ دیا۔ آج کے جمہوری وقت میں سلطان جیسے نام عوام کی آنکھوں میں جبھتے ہیں۔ اس نام کی تبدیلی کے لئے کئی بار احتجاج ہوئے ہیں اور میمورنڈم دئیے گئے ہیں۔ عوام کے لئے یہ حساس مسئلہ بنا ہوا ہے۔


انہوں نے درخواست کی ہے کہ عوامی توقعات کو دھیان میں رکھتے ہوئے سلطان پور کا نام کش بھون پور کیا جائے۔ قابل ذکر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اپنی پہلی میعاد کار میں الہ آباد کا نام پریاگ راج اور فیض آباد ضلع کا نام ایودھیا کرچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔