مدھیہ پردیش: 24 سیٹوں پر بی جے پی امیدواروں کی فیصلہ کن برتری

بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کے مقابلے صبح سے اپنی برتری بنائے ہوئے ہیں۔ پرگیہ ٹھاکر شام چار بجے تک تقریباً دو لاکھ 68 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

23 May 2019, 5:08 PM

مدھیہ پردیش کی 24 سیٹوں پر بی جے پی امیدوار وں کی فیصلہ کن برتری

بھوپال: مدھیہ پردیش کی اندور اور ہوشنگ آباد سیٹوں پر بھارتیہ جنتا پارٹی امیدواروں نے اپنے قریبی حریف کانگریس امیدواروں سے شام چار بجے تک تقریباً پانچ لاکھ ووٹوں سے آگے رہنے کے ساتھ ہی ریاست کی 24 سیٹوں پر پارٹی امیدواروں نے اپنی فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی ہے۔

بھوپال پارلیمانی سیٹ سے بی جے پی کی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ کے مقابلے صبح سے اپنی برتری بنائے ہوئے ہیں۔ پرگیہ ٹھاکر شام چار بجے تک تقریباً دو لاکھ 68 ہزار ووٹوں سے آگے چل رہی ہیں۔ کانگریس کے ایک اور قد آور لیڈر اور پارٹی جنرل سکریٹری جیوتر دتیہ سندھیا بھی اپنے قریبی بی جے پی امیدوار کے پی یادو سے تقریباً سوا لاکھ ووٹوں سے پیچھے ہیں۔

اندور سے بی جے پی امیدوار شنکر لال وانی کانگریس کے پنکج سنگھوی سے تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ ووٹوں سے آگے ہیں۔ وہیں ہوشنگ آباد امیدوار اودھے پرتاپ سنگھ بھی تقریباً پانچ لاکھ 34 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔

ریاست کی واحد سیٹ چھندواڑہ ایسی ہے، جہاں کانگریس امیدوار نكل ناتھ بی جے پی کے نا تھن شاہ سے صبح سے برتری بنائے ہوئے ہیں۔ شام چار بجے تک وہ بی جے پی امیدوار سے تقریبا 37 ہزار ووٹوں سے آگے تھے۔ وہیں ٹیکم گڑھ سے وریندر کمار کانگریس کی کرن اہروار سے تقربیاً تین لاکھ 20 ہزار ووٹوں سے آگے ہیں۔ راج گڑھ بی جے پی امیدوار روڈمل ناگر اپنے حریف کانگریس کی مونا سستانی سے تقریباً سوا چار لاکھ ووٹوں سے، کھجوراہو امیدوار وی ڈی شرما کانگریس کی کویتا سنگھ سے چار لاکھ 90 ہزار ووٹوں سے، ودیشا سے رماکانت بھارگو کانگریس کے شیلیندر پٹیل سے چار لاکھ ووٹوں سے اور شہڈول سے ہیمادری سنگھ سے تقریباً 70 ہزار ووٹوں سے فیصلہ کن برتری بنائے ہوئے ہیں۔

جبل پور سے بی جے پی کے ریاستی صدر راکیش سنگھ کانگریس کی وویک تنکھا سے چار لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں۔ رتلام، ریوا، ستنا، ساگر ، سدھی، اجین، مندسور، كھرگون، کھنڈوا، بالاگھاٹ، بیتول، دموہ، دیواس اور دھار میں بھی بی جے پی امیدوار آگے چل رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔