کیجریوال پر مرچ پاؤڈر سے حملہ کرنے والا 14 دن کی عدالتی حراست میں

وزیر اعلی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی حملہ آور بنی ہوئی ہے، اس کا الزام ہے کہ حملہ بی جے پی کے اشارے پر ہوا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: وزیر اعلی اروند کیجریوال پر دہلی سکریٹریٹ میں مرچ پاؤڈر پھینکنے کے الزام میں پکڑے گئے انل کمار شرما نامی نوجوان کو تیس ہزاری کورٹ نے بدھ کے روز 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

انل کمار شرما کو منگل کے روز دہلی سکریٹریٹ میں کیجریوال پر مرچ پاؤڈر پھینکنے کے الزام میں پکڑا گیا تھا اور اسے بدھ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ خصوصی عدالت نے اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا۔

وزیر اعلی کے ساتھ پیش آنے والے اس واقعہ پر عام آدمی پارٹی ( اے اے پی ) حملہ آور بنی ہوئی ہے۔ اس کا الزام ہے کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حمایت سے ہوا ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اروند کیجریوال نے مرچ پاؤڈر حملہ کو انہیں جان سے مارنے کی سازش قرار ردیا ہے۔ کیجریوال نے کہا، ’’گزشتہ 2 سالوں میں مجھ پر 4 بار حملہ کیا گیا ہے۔ یہ کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ ہم ان کی آنکھوں کا روڑہ بن چکے ہیں۔ یہ لوگ مجھے مروانا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ بار بار ہم لوگوں پر حملے کروا رہے ہیں۔‘‘

نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ بی جے پی قیادت کو اس بات کی اطلاع ہے کہ کیجریوال پر مرچ پاؤڈر پھینکنے والا کون تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی چاہتی ہے کہ وزیر اعلی کو عوام کے کام کرنے سے روکا جائے۔ اسی لئے وہ ایسی حرکت کروا رہی ہے۔

سسودیا نے دہلی پولس کو بھی نشانہ بنانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ بی جے پی کے اشارے پر مجرم کو بچانے میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کو 24 گھنٹے گزر چکے ہیں، لیکن ابھی تک لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی طرف سے اس پر کوئی جواب نہیں آیاہے۔ اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر پورے معاملے سے باخبر ہيں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔