اشوک گہلوت نے ہیلتھ انسورنش اسکیم سے غریب عوام کی تشویش کا ازالہ کر دیا: رگھو شرما
رگھو شرما نے کہا کہ کانگریس حکومت کے سربراہ اشوک گہلوت نے راجستھان کے ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپیے کا صحت بیمہ کی سہولت مہیا کروائی ہے جس کا گزشتہ یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
جے پور: راجستھان کے وزیر صحت ڈاکٹر رگھو شرما نے وزیر اعلیٰ چرنجیوی ہیلتھ انسورنش اسکیم کو بہت بڑا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ اشوک گہولت نے یہ منصوبہ لا کرغریب لوگوں کی تشویش کا ازالہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شرما آج ضلع بھیلواڑہ کے سہاڑا میں اسمبلی ضمنی الیکشن میں پارٹی کے امیدوار کی حمایت میں رابطہ عامہ کے دوران میڈیا سے یہ بات کی۔
انہوں نے کہا کہ ان کی کانگریس حکومت کے سربراہ اشوک گہلوت نے راجستھان کے ہر خاندان کو پانچ لاکھ روپیے کا صحت بیمہ کی سہولت مہیا کروائی ہے جس کی گزشتہ یکم اپریل سے رجسٹریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے 10 اپریل تک خصوصی کیمپ لگوائے گئے ہیں تاکہ عوام اس کا فائدہ لینے کے لیے اپنا رجسٹریشن کروا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیویژنل سطح پر 10 دن کے کیمپوں کی ایس ڈی ایم نگرانی کر رہے ہیں۔
رگھو شرما نے کہا کہ رجسٹریشن آئندہ 30 اپریل تک چلے گا اور یوم مزدور یکم مئی کو اس منصوبے کا فائدہ عوام کو ملنا شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا فائدہ زیادہ سے زیادہ عوام کو پہنچانے کے لیے ضلع اور بلاک سطح پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ یہ بڑی اسکیم ہے اور اس میں 80 فیصد پیسہ ریاستی حکومت لگا رہی ہے اور اس کے تحت 1576 پیکج شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے تحت کیش لیس علاج ہوگا۔
رگھو شرما نے کہا کہ بیماری میں لاکھوں روپیے لگ جانے سے عوام کو زمین جائداد تک گروی رکھنا پڑ جاتی تھی، اب اس منصوبے کے تحت پانچ لاکھ روپیے تک تو حکومت دے گی اور غریبوں کا پریمیم بھی حکومت بھرے گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔