عالمی کتاب میلہ میں بی جے پی لیڈر اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرہ بازی

آرگنائزروں نے سیاسی نعروں سے دور رہنے کی اپیل کی تھی مگر میلہ کے دوران کئی نوجوانوں کے ہاتھوں میں شہریت ترمیمی مخالف پلے کارڈ نظر آرہے تھے

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

بین الاقوامی کلکتہ کتاب میلہ میں بی جے پی لیڈر راہل سنہا کی آمد پر بڑی تعداد میں نوجوان جمع ہوگئے اور نعرہ بازی کرنے لگے ۔ اس درمیان راہل سنہا کے ساتھ موجود بی جے پی کارکنان مظاہرین کے ساتھ دھکامکی کرنے لگے ۔

ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے پولس نےموقع پر پہنچ کر حالات کنٹرول میں کیا اور کئی مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے ۔ کتاب میلہ کے آرگنائزروں نے سیاسی نعروں سے دور رہنے کی اپیل کی تھی مگر میلہ کے دوران کئی نوجوانوں کے ہاتھوں میں شہریت ترمیمی مخالف پلے کارڈ نظر آرہے ہیں۔


بی جے پی لیڈر راہل سنہا جب آج کتاب میلہ پہنچے تو ان کے آس پاس بڑی تعداد میں طلبا جمع ہوگئے اور شہریت ترمیمی ایکٹ مخالف نعرے بازی کرنے لگے۔راہل سنہا کےلئے یہ حالات غیر متوقع تھی چناں ان کے ساتھ بڑی تعداد میں موجود بی جے پی کارکنان نعرے بازی کرنے والے نوجوانوں کے ساتھ دھکا مکی کرنے لگے اس کی وجہ سے حالات خراب ہوگئے مگر پولس فوری طور پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔ چوں کہ کتاب میلہ کل ختم ہوجائے گا اس لئے بہت ہی زیاد ہ بھیڑتھی ، بڑی تعداد میں کالج اور اسکول کے طلبا موجود تھے ۔پولس نے احتجاج کو روکنے کی بھر پور کوشش کی ۔پولس کو گیٹ نمبر 6بند کیا گیا ہے ۔پولس نے کئی مظاہرین کو بھی گرفتار کیا ہے ۔

راہل سنہا نے احتجاج پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورت حال ان کیلئے غیر متوقع تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Feb 2020, 10:11 AM