علی گڑھ، اعظم گڑھ، جونپور اور لکھنؤ کے نام تبدیل کیے جائیں! بی جے پی لیڈر کا سی ایم یوگی سے مطالبہ

جونپور میں بی جے پی کے سابق ضلع صدر اشوک کمار سنگھ نے لکھنؤ، علی گڑھ، جونپور، اعظم گڑھ اور مرزاپور اضلاع کا نام تبدیل کر ان شہروں کا نیا نام دینے کے سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔

وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی 
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، یو این آئی 
user

یو این آئی

جونپور: اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ کے وزیر اعلی بننے کے بعد فیض آباد، الہ آباد اور مغل سرائے کا نام تبدیل کیے گئے ہیں۔ اسی ضمن میں اب بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے جونپور، علی گڑھ، اعظم گڑھ، لکھنؤ اور مرزا پور کا نام تبدیل کر کے ان شہروں کو نیا نام دینے کا مطالبہ کرنے لگے ہیں۔

جونپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ضلع صدر اشوک کمار سنگھ نے لکھنؤ، علی گڑھ، جونپور، اعظم گڑھ اور مرزاپور اضلاع کا نام تبدیل کر ان شہروں کا نیا نام دینے کے سلسلے میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھا ہے۔ اشوک کمار سنگھ نے وزیر اعلی کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ ریاست کے کئی اضلاع کے نام بدل کر قابل تعریف کام کیا ہے اور یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہنا چاہیے۔


انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح کے تاریخی فیصلے آپ جیسی شخصیت کے ہی بس کی بات ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی سے اپیل کی ہے مفاد عامہ کے جذبات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے لکھنؤ کا نام لکشمن پوری، علی گڑھ کا نام اشفاق اللہ نگر، جونپور کا نام یمدگری پورم، اعظم گڑھ کا آرین گڑھ اور مرزا پور کا نام وندھیانی نگر یا وندھ دھام کرنے کی مہربانی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔