اکھلیش یادو نے کورونا دور میں مودی کی تھالی اور تالی پر سوال اٹھائے
اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کو سائنس دانوں کی کارکردگی پر پورا اعتماد ہے لیکن بی جے پی کی غیر سائنسی سوچ اور بی جے پی حکومت کے طبی نظام پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریندر مودی کی کورونا وائرس کے اپنے عروج کے دور میں تالیاں بجانے اور تھالی بجانے کے غیر سائنسی سوچ پر سوال اٹھایا اور کہا کہ انہیں ملک کے سائنسدانوں پر مکمل اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں : طنزومزاح: اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے...تقدیس نقوی
ویکسین پر بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے یہاں کہا کہ بی جے پی کو ویکسین پر دعوی کیوں کرنا چاہیے؟ یہ ایک حساس مسئلہ ہے۔ ریاست میں صحت خدمات خود بیمار ہوگئی ہیں۔ جہاں غریبوں کا علاج مہنگا ہے، وہیں اسپتال کا انتظام بھی انتشار کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کو سائنس دانوں کی کارکردگی پر پورا اعتماد ہے لیکن بی جے پی کی غیر سائنسی سوچ اور بی جے پی حکومت کے طبی نظام پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ا
یس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ عوام میں اعتماد پیدا کرنے کے لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ حفاظتی ٹیکوں میں شفافیت کے ساتھ نظام کی خامیوں کو دور کرے۔ بی جے پی نادانی نہ کرے ، "نادان کی دوستی جی کا جنجان‘‘ بن جاتی ہے۔ متھرا ڈسٹرکٹ اسپتال میں ضعیف خاتون مریض کو اسٹریچر تک نہیں ملا۔ بیٹا اپنی ماں کو ٹھیلے پر لاد کر اسپتال پہنچا۔ پہلے بھی اس طرح کے کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ جب ایمبولینس اور اسٹریچر نہ ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں کئی لوگوں کی جانیں جاچکی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔