کشمیرمیں تین روز بعد ہوا موسم خوشگوار، درجہ حرارت میں کمی واقع

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 14 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک و خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں تین دنوں کے بعد جمعرات کو موسم خوشگوار رہا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں تین دنوں کے بعد موسم اگرچہ خوشگوار ہونے لگا ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے کافی کم تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 8 اپریل کی دوپہر تک موسم خشک تاہم بعد ازاں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وادی میں 14 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک و خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔ دریں اثنا وادی میں تین دنوں کے بعد جمعرات کو موسم خوشگوار رہا۔ وادی کے دیہات میں جہاں کسانوں کو اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں مختلف کاموں کے ساتھ مصرف دیکھا گیا، وہیں مغل باغات خاص کر جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ میں لوگوں کی اچھی خاصی بھیڑ دیکھی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی درج ہوئی ہے۔


گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔