عبدالواحد قریشی دہلی کانگریس اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین منتخب
اعلیٰ کمان کی طرف سے مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے میں اس کو بخوبی انجام دوں گا: عبدالواحد قریشی
نئی دہلی: کانگریس کے لیڈر عبدالواحد قریشی کو دہلی کانگریس کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئر مین بنایا گیا ہے۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے آج ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے عبدالواحد قریشی کو یہ ذمہ داری سوپنی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عبدالواحد قریشی کانگریس کے سنیئر لیڈر ہیں جو اس ذمہ داری سے قبل دہلی کانگریس کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے کارگزر چیئرمین بھی رہے ہیں۔ دہلی کانگریس کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین بنائے جانے پر عبدالواحد قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس اعلیٰ کمان سمیت آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بس اللہ ہی بچائے کاشی اور متھرا مساجد… ظفر آغا
عبدالواحد قریشی نے کہا کہ اعلیٰ کمان کی طرف سے مجھے جو ذمہ داری دی گئی ہے میں اس کو بخوبی انجام دوں گا، مزید یہ کہ ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل کو اٹھا کر ان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کروں گا۔ عبدالواحد قریشی کو دہلی کانگریس کے اقلیتی ڈیپارٹمنٹ کا چیئرمین بنائے جانے پر کانگریس کے اقلیتی لیڈران نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔