گاندھی دَرشن میوزیم میں 23 فروری سے منعقد ہوگا موسیقی کا سہ روزہ پروگرام ’دہلی دربار 2024‘

دہلی گھرانہ تیسری بار مشہور ہستیوں اور فنکاروں کے ساتھ سب سے پسندیدہ موسیقی تقریب ’دہلی دربرا‘ لے کر آ رہا ہے، مرکزی وزارت صحت، دہلی ٹورزم اور گاندھی دَرشن سمیتی کے تعاون سے اس کا انعقاد ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی دربار میوزیکل پروگرام منعقد کرنے کا اعلان</p></div>

دہلی دربار میوزیکل پروگرام منعقد کرنے کا اعلان

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: ’دہلی گھرانہ‘ نے آئندہ 23 سے 25 فروری تک مشہور موسیقی پروگرام ’دہلی دربار 2024‘ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ’دہلی گھرانہ‘ ایک مقبول ادارہ ہے جو ہندوستانی موسیقی کی روایات کے تحفظ کو پیش نظر رکھتے ہوئے سخت محنت کرتا ہے اور وہ ’دہلی دربار‘ کا تیسرا ایڈیشن لوگوں کے سامنے پیش کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

گاندھی دَرشن میوزیم میں 23 فروری سے منعقد ہوگا موسیقی کا سہ روزہ پروگرام ’دہلی دربار 2024‘

دہلی دربار موسیقی پروگرام، دہلی گھرانے کے سُرساگر سوسائٹی کے عہدیداروں سید ریاض الدین چشتی (بانی و اہم محافظ)، وسعت اقبال (جنرل سکریٹری) اور محمد عمران خان (خزانچی) کی دیکھ ریکھ میں منعقد کیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ تقریب سید ریاض الدین چشتی، آچاریہ پرشانت، امتیاز علی، ریکھا بھاردواج، شبھا مدگل، ہنسراج ہنس، اوشا اتھوپ، بابر مدثر، سوائی خان، رئیس انیس صابری، استاد واصف الدین ڈاگر، ودوشی شوونا نارائن، پاروتی باؤل، آر جے نوید، پرہلاد ٹپانیا، استاد اصغر حسین، وسعت اقبال خان اور پدم پریا جانکی رمن جیسے شرکا کی ایک طویل فہرست کے ساتھ دہلی دربار 2024 روحانی و محبت کے اظہار کا بہترین ملن ہوگا۔ یہ مختلف مذاہب اور مختلف ثقافت سے جڑے لوگوں کے درمیان خیر سگالی، شعور و اتحاد کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کرے گا۔


دی گئی جانکاری کے مطابق ’دہلی دربار 2024‘ میں صرف موسیقی کی محفل ہی نہیں سجے گی بلکہ نمائش، مباحثے، ورکشاپ جیسی وسیع سرگرمیوں کا انعقاد ہوگا۔ اس لیے موجود لوگوں کو روحانیت کے اس خوشحال ماحول میں خود کو غرق کرنے کا موقع ملے گا۔ قابل ذکر ہے کہ ’دہلی گھرانہ‘ نے قبل میں 2019 اور 2023 میں ’دہلی دربار‘ کا انعقاد کیا تھا۔ اس تقریب کا پہلا ایڈیشن آئی جی این سی اے، نئی دہلی میں دو دنوں کے لیے منعقد ہوا تھا۔ دوسرا ایڈیشن 2023 میں کرتویہ پتھ، انڈیا گیٹ پر منعقد ہوا تھا۔ اس تقریب کو منعقد کرنے کا مقصد ہندوستان کی موسیقی روایات کے گم ہوئے خزانہ کی تشہیر اور اس کا اعتراف کرنا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔