چنئی میں پہلی بار دلت خاتون بنی میئر، آر. پریا نے بلامقابلہ جیت کر رقم کی تاریخ
گریٹر چنئی کارپوریشن کمشنر گگن سنگھ بیدی نے پریا کو عہدہ کا حلف دلایا، جو چنئی کی 49ویں میئر بنی ہیں، پریا کو وزیر اعلیٰ اسٹالن، وزیر صحت ایم سبرامنیم سمیت کئی لوگوں نے مبارکباد پیش کی۔
چنئی کے میئر عہدہ کے لیے ڈی ایم کے امیدوار آر. پریا جمعہ کو بلامقابلہ منتخب ہو گئی ہیں۔ 28 سالہ آر پریا نے کامرس میں گریجویشن کیا ہے اور وہ پہلی بار کونسلر بنی ہیں۔ وہ چنئی کارپوریشن کی پہلی دلت میئر ہو گئی ہیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والی تیسری خاتون ہیں۔
گریٹر چنئی کارپوریشن کمشنر گگن سنگھ بیدی نے پریا کو عہدہ کا حلف دلایا، جو چنئی کی 49ویں میئر ہیں۔ پریا کو وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن، وزیر صحت ایم سبرامنیم، انسانی وسائل اور سی ای وزیر پی کے شیکھر بابو کے علاوہ چنئی کے دیگر اہم افراد نے مبارکباد پیش کی۔
کارپوریشن افسران نے بتایا کہ کونسل کی آئندہ میٹنگ میئر اور کمشنر سے صلاح و مشورہ کے بعد ہوگی۔ شہر کے 15 علاقوں میں شہری ایشوز پر بحث اور قرارداد پاس کرنے کے لیے ہر مہینے کونسل کی میٹنگیں منعقد کی جائیں گی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔