نوٹ بندی والے 99 فیصد نوٹ آر بی آئی میں جمع ہوئے
نئی دہلی: ریزرو بینک نے کہا ہے کہ گزشتہ 30 جون تک اس کے پاس نوٹ بندی والے 15.28 لاکھ کروڑ روپئے کے نوٹ یعنی سرکولیشن سے ہٹائے گئے مجموعی نوٹوں کا 99فیصد جمع ہوگیا تھا۔ ریزرو بینک نے اپنی سالانہ رپورٹ آج جاری کی ہے جس میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلیک منی اورجعلی نوٹوں کی گردش پر پابندی عائد کرنے کے مقصد سے نوٹ بندی کا اعلان کرنے کے بعد 30 جون، 2017 تک ا س کے پاس سرکولیشن سے ہٹائے گئے1000 اور 500 روپئے کے 15.44لاکھ کروڑ روپے کے نوٹوں کا 99 فیصد حصہ جمع ہوگیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق،نوٹ بندی کے بعد، 1،000 روپے کےتقریبا 8.9 کروڑ نوٹ یعنی 8،900 کروڑ روپے واپس نہیں آئے ہیں۔ آر بی آئی کے مطابق،2000روپے کے نئے نوٹ کا سرکولشین گزشتہ مارچ کے اختتام تک نوٹ بندی کے دوران ہٹائے گئے نوٹوں کی مجموعی قیمت کے 50 فیصد سے تھوڑا زائد رہا،سال درسال کی بنیاد پر پورے سسٹم میں نوٹوں کا سرکولیشن 20.2 فیصد کم ہوا ہے۔ ریزرو بینک نے کہا کہ سال 2016-17 کے دوران نئی کرنسی کی چھپائی میں 7،965 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔