متھرا: غلہ منڈی میں آگ لگنے سےایک تاجر کی موت، 11 دوکانیں خاکستر

ریفائنری علاقہ کے ایس پی راکیش نے جائے وقوع سے لوٹنے کے بعد بتایا کہ علی الصبح تقریبا چار بجے ہائی وے علاقے میں واقع غلہ منڈی میں آگ لگی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 11 دوکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

متھرا: اترپردیش کے ضلع متھرا کے ہائی وے علاقے میں جمعرات علی الصبح غلہ منڈی میں آگ لگنے سے اس میں جھلس کر ایک تاجر کی موت ہوگئی اور تقریبا گیارہ دوکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

ریفائنری علاقہ کے پولیس سپرینٹنڈنٹ راکیش نے جائے وقوع سے لوٹنے کے بعد بتایا کہ علی الصبح تقریبا چار بجے ہائی وے علاقے میں واقع غلہ منڈی میں آگ لگی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 11 دوکانوں کو اپنی زد میں لے لیا۔ اس حادثے میں دوکان کے اندر ہی سو رہے غلہ تاجر سنیل کمار(25) کی آگ سے جھلسنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ وہ رایا علاقے کے نگلا ہریا کے رہنے والے تھے۔

اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے دمکل ملازمین نے آگ کو بجھایا۔ انہوں نے بتایا کہ منڈی میں تاجروں نے دوکانوں میں بجلی کے کنکشن نہیں لے رکھا اور بجلی کے ننگے تاروں پر کٹیا ڈال کر چوری سے بجلی استعمال کرتے ہیں۔

آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ شبہ ہے کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ یا بیڑی ہو سکتی ہے۔ آگ کی وجہ سے لاکھوں روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔ حادثے کی اطلاع کے بعد منڈی کمیٹی کے سکریٹری اور دیگر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ دوکانیں پوری طرح سے جل گئی ہیں ۔ پورے واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 08 Nov 2018, 9:09 PM