رسل کی طوفانی اننگزسے کولکتہ نےحیدرآبادکو ہراکر اپنی امیدیں برقراررکھیں

کولکتہ نے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 177 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور حیدرآباد کو آٹھ وکٹ کے نقصان پر 123رن پر روک دیا۔ اس جیت کے بعد کولکتہ کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

آندرے رسل نے 28 گیندوں پر چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رنوں کی طوفانی اننگز اور 22 رن پر تین وکٹوں کی شاندار گیند بازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو آئی پی ایل میں کرو یا مرو کے میچ میں 54 رن سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو برقرار رکھا ۔

کولکتہ نے 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 177 کا چیلنجنگ اسکور بنایا اور حیدرآباد کو آٹھ وکٹ پر 123رن پر روک دیا ۔ کولکتہ کی 13 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب حیدرآباد کو 12 میچوں میں ساتویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور وہ آٹھویں نمبر پر کھسک گئی ہے۔


ساتویں نمبر پر کھیلنے آئے رسل نے 28 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 49 رن بنائے اور کولکتہ کو ایک لڑنے قابل سکور تک پہنچایا جو آخر میں میچ فاتح ثابت ہوا ۔ رسل نے اپنے چار میں سے تین چھکےآف اسپنر واشنگٹن سندر کی اننگز کے آخری اوور میں لگائے۔ انہوں نے اننگز کی آخری گیند پرچھکا لگا کر اننگز کا خاتمہ کیا۔

رسل نے سیم بلنگز کے ساتھ چھٹی وکٹ کے لیے 63 رن کی شراکت داری کی ۔ بلنگز نے 29 گیندوں پر 34 رن میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ اوپنر اجنکیا رہانے نے 24 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 28 اور نتیش رانا نے 16 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے ۔ کپتان شریاس ایر نے نو گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رن بنائے۔


کولکتہ کی جانب سے تیز گیند بازعمران ملک نے 33 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔